حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 84 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 84

حقائق الفرقان ۸۴ سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ تفسیر۔ لیکن وہ بندے ہیں جن کو عزت دی ہے۔ اس سے بڑھ کر نہیں بول سکتے اور وہ اس کے حکم پر کام کرتے ہیں ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۴ حاشیه ) عِبَادُ مُكْرَمُونَ ۔ یہ ولد کی حقیقت سمجھائی ہے کہ اولیاء اللہ کو تقرب کے ایک مقام پر ولد کا خطاب دیا جاتا ہے۔ مگر وہ ولد حقیقی نہیں ہوتے ۔ مومن وہ ہوتا ہے جو دنیا اور دین دونوں کے کام سمجھے۔ جیسے دنیا کے کارخانے ہیں۔ ویسے ہی دین کے کارخانے بھی ہیں۔ دنیا کی بھی کھیتی ہے۔ دین کی بھی تجارت ہے۔ جب زمین میں بہت خشکی آتی ہے تو خدا تعالیٰ بارش بھیجتا ہے اسی طرح بعض زمانہ الہامات کا نہیں ہوتا پھر ایک وقت الہامات کی بارش کا ہوتا ہے۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ / جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۱) ٢٩ - يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ارْتَضَى وَهُمْ مِّنْ خَشْيَتِهِ مُشْفِقُونَ - ترجمہ ۔ اللہ جانتا ہے جو اُن کے سامنے ہے اور جو اُن کے پیچھے ہے اور اللہ جن سے راضی نہیں وہ ان کی شفاعت نہیں کرتے اور وہ اللہ کے خوف سے بڑے ڈرتے رہتے ہیں۔ راضی ہو۔ تفسیر وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ارْتَضی ۔ اور سفارش نہیں کرتے مگر اس کی جس سے وہ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۴ حاشیه ) ۳۱- أَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَهُمَا وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيْ أَفَلَا يُؤْمِنُونَ۔ ترجمہ ۔ کیا کافروں نے نہیں دیکھا آسمان اور زمین دونوں بند پڑے ہوئے تھے تو ہم نے ان کو کھولا اور بنایا ہم نے ہر ایک چیز کو زندہ پانی سے تو کیا یہ ایمان نہیں لاتے۔ تفسیر سلمات جمع ہے سما کی اور اس کے معنی ہیں ۔ اوپر کی چیز اور بادل کو بھی کہتے ہیں۔ رتق کے معنے ہیں جوڑنا، بند کرنا ، قحط، خشک سالی ۔ فتق ضد ہے رتق کی ۔ اس کے معنی ہیں ۔ پھاڑنا ، کھولنا۔ سمان جسے ارزانی کہتے ہیں دیکھو قاموس - السَّمَاءُ : كُلُّ مَا ارْتَفَعَ إِلَى أَنْ قَالَ وَالسَّحابُ: