حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 81
حقائق الفرقان M سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ بشر مثلكم نہیں کہتے ۔ وہ کہہ دیتے ہیں۔ پریشان خوابیں آتی ہیں ۔ یہ اس لئے کہ انبیاء اسی قدر بتاتے ہیں ۔ جس قدر ان پر کھلے ۔ اس پر پیشگوئی کی مشکلات کو نہ سمجھتے ہوئے معترض ہوتے ہیں ۔ بَلِ افتراه ۔ یہ کہنے والے ان پہلوں سے ایک قدم بڑھے ہوئے ہیں۔ شاعر - کلام مؤثر لاتا ہے۔ شاعر ہے۔ یہ ان سے بڑھے ہوئے ہیں۔ فَلْيَأْتِنَا بِآيَةٍ كَمَا أُرْسِلَ الْأَوَّلُونَ ۔ یعنی بالکل ہلاک ہو جاویں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۱) سید احمد خان وغیرہ نے دھوکہ کھا کر معجزات سے انکار کر دیا۔ میں نے ایسے مقامات سے جہاں سے استدلال کیا جاتا ہے کہ آپ نے نشان نہیں دکھایا۔ نشان بتائے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ / جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۲) ، وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالًا نُوحِي إِلَيْهِمْ فَسُلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ - وَمَا جَعَلْنَهُمْ جَسَدًا لَّا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَ مَا كَانُوا خُلِدِينَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے تجھ سے پہلے بھی آدمی ہی رسول بنا کر بھیجے ۔ ہم نے اُن کی طرف وحی بھیجی تھی تو پوچھ لو اہل کتاب سے جب تم نہ جانتے ہو۔ اور ہم نے اُن کے ایسے جسم نہیں بنائے جو وہ کھانا نہ کھاویں اور وہ ہمیشہ رہنے والے ہوں ۔ ور تفسیر - الا رِجَالًا - بَشَرٌ مِثْلُكُمْ کا مفصل جواب دیتا ہے۔ أَهْلَ الذِّكْرِ ۔ یہ سورۃ مکی ہے ۔ یہودی وہاں تو اتنے تھے نہیں نہیں ۔ اس لئے اس سے مراد اہل کتاب نہیں۔ جَسَدً الَّا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ - انبیاء کے کھانوں پر اعتراض کرنے والے غور کریں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ءصفحہ ۱۷۱)