حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 80 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 80

حقائق الفرقان ۸۰ سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ لَاهِيَةً قُلُوبُهُمْ وَ اَسَرُّوا النَّجْوَى الَّذِينَ ظَلَمُوا هَلْ هُذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ أَفَتَأْتُونَ السِّحْرَ وَ انْتُمْ تُبْصِرُونَ - ترجمہ ۔ ان کے دل غافل شدہ ایک ہی طرف متوجہ ہو جانے والے ہیں ۔ چھپی ہوئی منصوبہ بازی کرتے ہیں ظالم ۔ کیا یہ شخص بس تمہارے ہی جیسا ایک آدمی نہیں ۔ کیوں آتے ہو آنکھوں دیکھتے جادو کے پاس۔ تفسير - لاهِيَةً قُلُوبُهُمْ - آجکل کے لوگ ایسے بہت ہیں کہ اللہ تعالی کے خوف وخشیت سے ان کے دل غافل ہیں ۔ هَلْ هُذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُم ۔ جو کچھ انبیاء کو کہتے ہیں۔ اس کا ذکر ہے کہ ایسی باتوں سے ٹالتے ہیں ۔ یہ نرم فقرہ ہے آرا زِلْنَا بَادِيَ الرأي (هود:۲۸) کہنے والے بھی گزر چکے ہیں ۔ افَتَأْتُونَ السِّحْرَ ۔ دل ربا باتیں کرتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۱) ۵، ۶ - قُلَ رَبِّي يَعْلَمُ الْقَوْلَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ - بَلْ قَالُوا أَضْغَاثُ أَحْلامٍ بَلِ افْتَرَاهُ بَلْ هُوَ شَاعِرُ فَلْيَأْتِنَا بِآيَةٍ كَمَا ارْسِلَ الْأَوَّلُونَ - ترجمہ ۔ پیغمبر نے کہا میرا رب تو جانتا ہے ہر ایک بات جو آسمان میں ہو یا زمین میں اور وہی بڑا سننے والا اور بڑا جاننے والا ہے۔ بلکہ انہوں نے کہا یہ پریشان خواب و خیال ہیں بلکہ یہ اس نے جھوٹ باندھ لیا ہے بلکہ وہ شاعر ہے پس اس کو چاہیے کہ ہمارے پاس کوئی نشان لے آئے جس طرح اگلے پیغمبر بھیجے گئے ( نشانیوں کے ساتھ )۔ تفسیر - رَبِّي يَعْلَمُ الْقَولَ ۔ یہ اس بات کا جواب دیا ہے کہ تم پر فرد جرم لگ چکا۔ سزا ملے گی ۔ أَضْغَاثُ أَحْلامِ ۔ جب انبیاء کے اخلاق کو اعلیٰ درجہ پر دیکھتے ہیں تو پھر ان میں سے بعض لے ہم میں کے ذلیل (سطحی رائے والے ) اور یہ ہماری رائے کھلی ہے۔