حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 79 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 79

حقائق الفرقان ۷۹ سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ ۔ ادھر انسان کام کرتا ہے ادھر اس کا نتیجہ بھگتا ہے۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۷) اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ - جس شخص یا قوم یا جماعت کا حساب ہونا ہوتا ہے وہ چوکس رہتی ہے۔ پس آدمیوں کو اس حساب کے لئے کس قدر سنبھل کر دینا چاہیے۔ تفسیروں میں جہاں طاعون کا ذکر ہے۔ ستر ہزار موتیں بڑی سمجھی جاتی ہیں۔ لیکن اب تو ہر سال لاکھوں آدمی اس سے مرتے ہیں ۔ مگر جب ذرا افاقہ ہوتا ہے۔ لوگ اپنے میں کوئی تبدیلی نہیں کرتے۔ جو مشرک ہیں وہ شرک پر جمے ہیں۔ جو چور ہیں وہ چوری سے نہیں ڈرتے۔ جو دغا باز ہیں وہ دغا بازی پر قائم ۔ جو تجارت جھوٹ پر چلاتے ہیں وہ اسی اصل پر مستحکم ہیں۔ جو ملازم ہیں وہ بدستور ملازمتوں میں سست ۔ بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۶ و ۷ ۴ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه (۳) مَا يَأْتِيهِم مِّنْ ذِكْرٍ مِّنْ رَّبِّهِمْ مُحْدَثِ إِلَّا اسْتَمَعُوهُ وَهُمْ يَلْعَبُونَ ۔ ترجمہ ۔ اُن کے پاس نہیں آئی کوئی نصیحت اُن کے رب کی طرف سے نئی مگر وہ اس کو سن لیتے ہیں حال یہ ہے کہ وہ بے حقیقت کام ہی کرتے ہیں۔ تفسیر۔ ذکر محدث کے معنے معنے ہیں۔ نئے نئے پیرایوں میں کلام بھیجتے رہے۔ یہی معنے صحیح بیچ ہیں کیونکہ کلام کو میں اللہ تعالیٰ کی صفت مانتا ہوں اور متکلم خدا کی ذات ہے اور میں قرآن مجید کو مخلوق نہیں مانتا ۔ میں نے کوئی منصوبہ باز ایسا نہیں دیکھا کہ اسے خدا کا خوف ہو اور موت یاد ہو۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۶ و ۷ ۴ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه (۳) محدث پیرا یہ جدید ہوتا ہے۔ الا زیادہ تر ذکر وہی ہوتا ہے جو پہلے نبیوں کی زبان پر ظاہر ہو چکا ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۱)