حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 64 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 64

حقائق الفرقان ۶۴ سُورَةُ طَهُ الا يوما ۔ یوم ہزار برس کا ہوتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۸) ۱۰۶ ، ۱۰۷ - وَ يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنْسِفُهَا رَبِّي نَسْفًا فَيَذَرُهَا قَاعًا صَفْصَفًا - ترجمہ ۔ اور تجھ سے پوچھتے ہیں پہاڑوں کی طرح جو سلطنتیں ہیں ان کا حال۔ تو جواب دے اڑا دے گا میرا رب ان کو بالکل خاک دھول بنا کر ۔ پھر زمین کو کر ڈالے گا ہموار میدان ۔ تفسیر - جبال ۔ بڑے آدمی ۔ عرب میں ایسے نام بھی رکھے جاتے ہیں۔ واقعہ۔ نیک آدمی کا ذکر ہے جسے امر بالمعروف کا شوق تھا کہ اس نے ایک امیر کے ملازم ( جو اس کے منہ چڑھا تھا ) کے ہاتھ میں ایک غیر مشروع چیز دیکھی تو اسے پکڑ کر توڑ دیا۔ امیر نے اسی قسم کی چیز اپنے ہاتھ میں لی اور واعظ کو بلایا اور پوچھا کہ آپ نے ہمارے آدمی کی چیز توڑ دی ہے۔ کہا۔ ہاں۔ پوچھا کیوں؟ کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ۔ مَنْ رَأَى مِنْكُمْ مُنْكَرًا فَلْيُغَيْرُهُ بِيَدِهِ وَ مَنْ لَّمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِهِ وَ مَنْ لَّمْ يَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِهِ وَ ذُلِكَ أَضْعَفُ الْإِيْمَانِ - ترجمہ - جو کوئی تم میں سے کوئی غیر مشروع امر دیکھے تو اپنے ہاتھ سے اسے بدلے اتنی طاقت نہ ہو تو زبان سے سمجھائے ۔ یہ بھی نہ ہو تو دل سے برا منائے اور یہ سب سے بڑھ کر ضعیف ایمان ہے۔ اس پر اس امیر نے کہا۔ میرے ہاتھ میں بھی وہی چیز ہے۔ وہی سلوک اس سے کیوں نہیں کرتے؟ اس نے کہا آپ کو سمجھانے والے کا ذکر قرآن شریف میں لکھا ہے۔ اس نے پوچھا۔ کہاں؟ تو اس نے یہ آیت پڑھی اور اس زور سے پڑھی کہ مارے دہشت کے وہ چیز اس کے ہاتھ سے گر پڑی۔ اور ٹوٹ گئی ۔ يَنْسِفُهَا ۔ ان کو اللہ تعالیٰ اڑادے گا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۹) عَنِ الْجِبَالِ ۔ ان سلطنتوں کو مٹا دے گا ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۷)