حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 65
حقائق الفرقان ۱۱۰،۱۰۹ ۶۵ سُورَةُ طَهُ ۱۰۹ ، ۱۱۰ - يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَهُ وَخَشَعَتِ الْأَصْوَاتُ لِلرَّحْمَنِ فَلَا تَسْمَعُ إِلَّا هَمْسًا - يَوْمَئِذٍ لَا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ رَضِيَ لَهُ قَوْلًا - ترجمہ ۔ اس دن لوگ پیچھے دوڑیں گے پکارنے والے کے جس میں کچھ کمی نہیں اور نیچی ہو جائیں گی آواز میں رحمن کے خوف سے تو سوائے دھیمی آوازوں کے تو کچھ نہ سنے گا۔ اس دن کام نہ آئے گی کسی کی سفارش مگر جسے اجازت دے دی رحمن نے اور اس کا قول پسند فرمالیا۔ تفسیر - خَشَعَت ۔ خوف سے جھک جائیں گی۔ ان آیات میں ان سلطنتوں کے متعلق پیشگوئی ہے جو اپنی تدابیر کے گھمنڈ میں آ کر کہتے ہیں کہ ہمیں توڑنے والا کون ہے۔ رضي ۔۔۔۔ الخ ۔ اس کی باتیں پسندیدہ ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۹) ۱۱۲ ، ۱۱۳ - وَ عَنَتِ الْوُجُوهُ لِلْحَيِّ الْقَيُّومِ وَقَدْ خَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا وَ مَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصَّلِحَتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا يَخْفُ ظُلْمًا وَلَا هَضْبًا - ترجمہ ۔ اور بڑے بڑے وجیہ عظیم الشان لوگ حی القیوم کے سامنے جھک جائیں گے اور کچھ شک نہیں کہ جس نے ظلم کا بوجھ اٹھا یا وہ نامراد ہی رہا۔ اور جو بھلے کام کرے اور وہ ایماندار بھی ہو تو اسے نہ تو ظلم کا ڈر ہے نہ نقصان کا۔ تفسیر ۔ عَنت ۔ فرماں بردار ہوں گے۔ فَلَا يَخْفُ ظُلْما ۔ کوئی اس پر ظلم نہ کر سکے گا ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ / جون ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۹)