حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 63 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 63

حقائق الفرقان ۶۳ سُورَةُ طَهُ ١٠٠ - كَذلِكَ نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنْبَاءِ مَا قَدْ سَبَقَ وَقَدْ أَتَيْنَكَ مِنْ لَدُنَا ذِكْرًا - ترجمہ ۔ اسی طرح ہم تجھ سے بیان کرتے ہیں اگلوں کے گزرے ہوئے حال کی خبریں اور ہم نے تجھ کو عطا کیا ہے یادگار اور نصیحت (یعنی قرآن) ۔ تفسیر ۔ كَذلِكَ نَقص ۔ پیشگوئی فرماتا ہے کہ اسلام میں بھی ایک ہارون ہوگا۔ اس وقت قوم فتنہ میں پڑے گی۔ ایک سامری ہوگا۔ عبد اللہ بن سبا یمن کا رہنے والا یہودی ۔ جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہ تھا۔ اس نے از راہ شرارت اظہار اسلام کیا۔ بصرہ، کوفہ میں گیا۔ اور عثمان کے مطاعن یاد کر لئے ۔ شام تک گیا۔ حضرت معاویہ نے اسے مدینہ میں قید کر دیا۔ حیلے حوالے کر کے چھوٹا تو مصر میں گیا۔ وہاں قوم کو بھڑ کا یا اور عثمان کے عزل پر لوگوں کو بہکایا۔ مگر وہ سامری آخر میں ذلیل ہو گیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ مئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۸) ۱۰۳ تا ۱۰۵ - يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ وَ نَحْشُرُ الْمُجْرِمِينَ يَوْمَينِ زُرْقًا - يَتَخَافَتُونَ بَيْنَهُمْ إِنْ لَبِثْتُم إِلَّا عَشْرًا نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُونَ إِذْ يَقُولُ أَمْثَلُهُمْ طَرِيقَةً إِنْ لَبِثْتُمْ إِلَّا يَوْمًا - ترجمہ ۔ جس دن صور میں پھونکا جائے گا اور ہم گھیر لائیں گے قطع تعلق کرنے والوں کو اُس دن جن کی آنکھیں نیلی پیلی ہوں گے۔ وہ آپس میں آہستہ آہستہ باتیں کر رہے ہوں گے کہ بس دس ہی دن ٹھہرے ہوں گے۔ ہم خوب جانتے ہیں جو یہ کہہ رہے ہیں جب ان میں کہے گا اعلیٰ درجہ کا کہنے والا کہ تم کیا ر ہے؟ ایک دن۔ تفسیر ۔ زرقا ۔ نیلی پیلی آنکھوں والے۔ عشرا ۔ ہزار برس شان و شوکت تھی ۔ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۷) عَشْرًا ۔ ہم دنیا میں دس صدیاں رہیں ۔ یہ ایک خاص قوم کی نسبت پیشگوئی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۸)