حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 51
حقائق الفرقان ۵۱ سُورَةُ طَهُ محروم رہ جاویں گے ۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے بھی وَتَخْشَى النَّاسَ وَاللهُ احَقُّ أَنْ تَخْشُهُ (الاحزاب : ۳۸) آیا ہے وہاں بھی یہی معنے ہیں کیونکہ آگے الَّذِينَ يُبَالِغُونَ رسُلَتِ اللَّهِ وَ يَخْشَوْنَهُ وَلَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا الله (الاحزاب:۴۰) فرمایا۔ قرآن کریم میں ایسی کئی نظیریں ہیں وَجَدَكَ ضَالاً (الضحى : ٨ ) بھی فرمایا اور مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ (النجم: ۳) بھی آیا ہے اور إِنَّكَ لَا تَهْدِی ۔ (القصص: ۵۷) بھی فرمایا اور إِنَّكَ لَتَهْدِى (الشوری: ۵۳) بھی ۔ ه v ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۷) خِيفَةً ۔ لوگوں کے ابتلاء سے خوف کیا نہ کہ رسیوں سے۔ تشخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۷) ۷۰- وَ الْقِ مَا فِي يَمِينِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوا إِنَّمَا صَنَعُوا كَيْدُ سُحِرٍ وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ الى - ترجمہ ۔ اور رکھ دے جو تیرے دائیں ہاتھ میں ہے کہ نگل جائے جو کچھ انہوں نے بنایا ہے اس کے سوا نہیں کہ انہوں نے جو گھڑ لیا ہے وہ تو دھوکا ہی دھوکا ہے اور کامیاب نہیں ہوتا دھوکہ باز جہاں آیا۔ تفسير في يمينك ۔ یعنی ہم نے تجھ کو جو کچھ راست بازی کی قوت کے اندر انعام دیا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۷) اس سے کام لے کر ان تمام حیلے حوالوں کو باطل کر دو ۔ سرپ فرعون اس دوائی کو کہتے ہیں جس کو آگ پر رکھنے سے سانپ بن جاتا ہے۔ مفسرین نے لکھا ہے کہ رسیوں میں پارہ تھا۔ آگ پر رکھنے سے ہلنے لگے دونوں کا علاج عصا ہے جو حضرت موسیٰ" کے ہاتھ میں تھا۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۵٬۴۴ مورخه ۵ راکتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۱۱) لے تو لحاظ کرتا تھا لوگوں سے حالانکہ اللہ زیادہ لحاظ کے قابل ہے۔ ۲۔ جو لوگ اللہ کے پیغام پہنچاتے رہتے ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتے اللہ کے سوائے ۔ سے تجھے طالب اور عاشق خود پایا۔ ہے نہ بہ کا تمہارا صاحب ۔ ه تو تو ہدایت نہیں دے سکتا ۔ ہے تو تو ہدایت کرتا ہے سیدھی راہ ہی کی طرف ۔