حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 483
حقائق الفرقان ۴۸۳ سُورَةُ سَبَا تفسیر - يَبْسُطُ الرِّزْقَ - یہ پیشگوئی فرمائی ہے کہ عنقریب اس کھلے رزق کے وارث مسلمان ہوں گے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷) - وَمَا أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ بِالَّتِي تُقَرِّبُكُمْ عِنْدَنَا زُلْفَى إِلَّا مَنْ أَمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَأُولَئِكَ لَهُمْ جَزَاءُ الضَّعْفِ بِمَا عَمِلُوا وَهُمْ فِي الْغُرُفْتِ امِنُونَ ۔ ترجمہ ۔ اور تمہارے مال اور اولاد تو ایسے نہیں کہ تمہیں ہمارا مقرب بنادیں قرب کے مرتبہ میں مگر ہاں جس نے سچے دل سے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے تو ایسے ہی لوگوں کے لئے بڑھ بڑھ کر جزا ان کے اعمال کے سبب سے ہے اور وہ بلند بالا خانوں میں امن چین سے بیٹھے ہوں گے ۔ تفسیر۔ ہر چیز کے قرب کا کچھ نہ کچھ سامان ہوتا ہے۔ مثلا نہ کچھ سامان ہوتا ہے۔ مثلاً ریل کے جس درجے میں بیٹھنا ہو ۔ اسی درجہ کا ٹکٹ خریدنا پڑے گا۔ اسی طرح خدا کے تقرب کے جو سامان ہیں وہ یہاں بیان فرماتا ہے۔ مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا سچے علوم پر کامل یقین (۲) ۔ پھر انکے مطابق عمل ہو پس یہ تقرب الی اللہ کے سامان ہیں ۔ لَهُمْ جَزَاء الضعف ۔ جزاء بڑھ بڑھ کر ملے گی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ راکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷) ۴۰ - قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَ يَقْدِرُ لَهُ وَمَا انْفَقْتُم مِّنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ وَهُوَ خَيْرُ الرَّزِقِينَ - ترجمہ ۔ کہہ دو میرا رب ہی کشادہ کرتا ہے روزی جس کے لئے چاہتا ہے اور تنگ کر دیتا ہے جس کے لئے چاہتا ہے اور تم کچھ بھی خرچ کرو ( کسی چیز میں سے ) تو وہ اس کا عوض دیتا ہے یا دے گا اور وہی بہترین رزاق ہے۔ تفسير - فَهُوَ يُخْلِفُه - دیکھو حضرت ابوبکر و عمر نے اگر ایک مکان اللہ کیلئے چھوڑا ۔ تو اسکے عوض میں ان کو کتنے وسیع علاقہ کی سلطنت ملی۔