حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 482 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 482

حقائق الفرقان ۴۸۲ سُورَةُ سَبَا ہے۔ یہ مذہب نیا نہیں ۔ تفسیر کبیر میں ہے کہ براہمہ انگر للنبوۃ ہیں ۔ الظَّلِمُونَ ۔ سب سے بڑھ کر ظالم دو شخص ہیں ۔ ایک مفتری علی اللہ ۔ دوم جو نبیوں کا انکار کرے فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَبَ عَلَى اللهِ وَ كَذَّبَ بِالصِّدْقِ إِذْ جَاءَهُ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِلْكَفِرِينَ (الزمر: ۳۳) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۷) ۳۴- وَ قَالَ الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا بَلْ مَكْرُ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ إِذْ تَأْمُرُونَنَا أَنْ تَكْفُرَ بِاللهِ وَنَجْعَلَ لَهُ أَنْدَادًا وَ أَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ وَجَعَلْنَا الْأَغْلَلَ فِي أَعْنَاقِ الَّذِينَ كَفَرُوا هَلْ يُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كَانُوا روروور يعملون - ترجمہ ۔ اور کمزور بولیں گے متکبروں سے نہیں بلکہ تمہارے رات دن کے منصوبوں نے ( ہمیں روکا ) جب کہ تم ہم کو حکم کرتے تھے اس بات کا کہ ہم اللہ کو نہ مانیں اور اس کے ساتھ شریک ٹھہرائیں۔ اور پوشیدہ پوشیدہ دل ہی دل میں ) پچھتائیں گے جب دیکھیں گے عذاب کو اور ہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈالیں گے ان کو تو اسی کی سزادی جائے گی جو وہ کرتوت کرتے تھے۔ تفسیر - مَكْرُ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ ۔ جو تدبیریں تم نے دن رات ہمارے لئے کیں اور اپنی باتوں سے ہمیں راہ حق سے روکا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷) مَكْرُ الَّيْلِ ۔ وہ تدبیریں جو رات دن تم کرتے تھے۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۶) - قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ رووور لَا يَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ تم جواب دو بے شک میرا رب ہی کشادہ کرتا ہے روزی جس کی چاہتا ہے اور اندازے سے دیتا ہے جسے چاہتا ہے لیکن بہت سے آدمی تو جانتے ہی نہیں ۔ لے اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہے جس نے اللہ پر جھوٹ بولا اور عمدہ بات کو جھٹلایا جب کبھی وہ اس کے پاس آئی۔ کیا کافروں کا ٹھکانا جہنم نہیں ہے؟