حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 484
حقائق الفرقان لد ٧ له سُورَةُ سَبَا ابو جہل کا بیٹا مسلمان ہوا ۔ حضرت ابوبکر نے اسے ایک سپاہ کا جرنیل بنا کر بھیج دیا اور فرمایا فلاں قوم پر تا صدور حکم حملہ نہ کرنا۔ اس نے مخفی اسباب سے حملہ کر دیا اور شکست کھائی۔ جو کچھ ہوتا ہے خدا کے فضل سے ہوتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۲۱/۱۲ ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷) ٢١ - وَ يَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ يَقُولُ لِلْمَلَكَةِ أَهْؤُلَاءِ إِيَّاكُمْ كَانُوا يَعْبُدُونَ - ترجمہ ۔ اور جس وقت وہ سب کو جمع فرمائے گا تو فرشتوں سے کہے گا کیا یہی لوگ پرستش کیا کرتے تھے تمہاری۔ تفسیر - الملكة ۔ ملائکہ سے یہاں مقدس لوگ مراد ہیں ۔ اِنْ هَذَا إِلَّا مَلَكَ كَرِيم - (یوسف: ر (یوسف : ۳۲) سے ثابت ہے کہ پاک لوگوں کو بھی عربی زبان میں ملائکہ کہہ لیتے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷) ۴۲- قَالُوا سُبْحَنَكَ أَنْتَ وَلِيُّنَا مِنْ دُونِهِمْ بَلْ كَانُوا يَعْبُدُونَ الْجِنَّ اكْثَرُهُمْ بِهِمْ مُّؤْمِنُونَ - ترجمہ ۔ فرشتے عرض کریں گے آپ کی ذات تو پاک ہے آپ ہی ہمارے والی اور صاحب ہیں یہ تو کچھ بھی نہیں ۔ ہاں وہ پوجا کرتے تھے جنوں اور بھوتوں کی اور اکثر انہیں کا اعتقاد رکھتے تھے۔ تفسیر - يَعْبُدُونَ الْجِنَّ ۔ یہاں جن کو جن فرمایا ان کو اس سے پہلے رکوع میں الَّذِینَ اسْتَكْبَرُوا (سبا: ۳۴) فرمایا۔ اس سے پہلے أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السبيلا (الاحزاب: ۶۹) فرمایا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۷) يَعْبُدُونَ الْجِنَّ ۔ ان ہی جنوں کو پہلے اسْتَكْبَرُوا کہہ چکا ہے۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۷۶) جن اللہ تعالیٰ کی ایک مخلوق ہے اور اس کی پیدائش نار السموم سے ہے۔ چنانچہ قرآن مجید میں ہے۔ وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِنْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ وَالْجَانَّ خَلَقْنَاهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ لے یہ تو کوئی بڑا ہی بزرگ فرشتہ ہے۔ ۲ متکبروں سے۔ ۲۔ ہم نے کہا مانا ہمارے سیدوں اور مشائخوں اور بزرگوں کا اور بڑے بوڑھوں کا تو انہوں نے ہم کو گمراہ کر دیا راہ راست سے۔