حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 471 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 471

حقائق الفرقان ۴۷۱ سُورَةُ سَبَا گا۔ نیک اعمال کا نتیجہ نیک اور بد کا بدانجام ۔ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ ۔ اس میں احکام بھی شامل ہیں۔ مَا يَعْرُجُ فِيهَا - نیک اعمال خدا کے حضور چڑھتے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶) وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَأْتِينَا السَّاعَةُ قُلْ بَلَى وَ رَبِّي لَتَأْتِيَنَّكُمْ عَلِمِ الْغَيْبِ لَا يَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِي السَّمَوتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَلَا أَصْغَرُ مِنْ ذَلِكَ وَلَا أَكْبَرُ إِلَّا فِي كِتَبٍ مُّبِينٍ - ترجمہ ۔ اور کہہ دیا کافروں نے ہمیں ساعت پیش نہ آئے گی ۔ تم کہہ دوہاں ہاں ( کیوں نہیں ) قسم ہے میرے رب کی جو عالم الغیب ہے ۔ وہ گھڑی ضرور ضرورتم پر آکر رہے گی ۔ عالم الغیب سے تو پوشیدہ نہیں ہو سکتا ذرہ برابر نہ آسمان میں نہ زمین میں نہ اس سے چھوٹا نہ اس سے بڑا مگر صریح کتاب میں موجود ہے۔ تفسير - إلا في كتب مبین - کتاب کے معنے حفاظت ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶) وَيَرَى الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ الَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّ وَ يَهْدِي إِلَى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ - ترجمہ ۔ اور دیکھتے ہیں جن کو علم دیا گیا ہے کہ جو تیری طرف نازل ہوا ہے تیرے رب کی جانب سے وہ حق و حکمت سے بھرا ہوا ہے اور عزیز وحمید کی سیدھی راہ بتا تا ہے۔ تفسير إِلى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ - پس وہ را ں وہ راستہ موجب ذلت و مذمت نہیں کیونکہ وہ عزیز و حمید کا رستہ ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶)