حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 472 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 472

حقائق الفرقان ۴۷۲ سُورَةُ سَبَا ١٠ - أَفَلَمْ يَرَوْا إِلى مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِن نَّشَأْ نَخْسِفُ بِهِمُ الْأَرْضَ أَوْ نُسْقِطَ عَلَيْهِمْ كِسَفًا مِنَ السَّمَاءِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَةً لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيبٍ - ترجمہ تم نہیں دیکھتے اپنے سامنے اور اپنے پیچھے آسمان و زمین میں ۔ تو ہم چاہیں گے تو ان کو زمین میں ذلیل کر دیں گے یا ان پر ڈال دیں گے تہہ بہ تہہ مصیبت آسمان سے ۔ کچھ شک نہیں کہ اس میں نشان ہے ہر ایک رجوع بحق رکھنے والے بندہ کے لئے ۔ تفسیر - إِن نَّشَأْ نَخْسِفُ بِهِمُ الْأَرْضَ ۔ اگر ہم چاہیں گے تو اسی زمین میں ذلیل کر دیں گے۔ كِسَفًا مِنَ السَّمَاءِ ۔ ایک وقت آسمان کے بادلوں کے ذریعے نشان ظاہر ہوگا۔ چنانچہ ایک جنگ میں مینہ کے ذریعہ مومنوں کے قدم ثابت ہوئے اور کفار بھاگے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶) ا - وَ لَقَدْ آتَيْنَا دَاوُدَ مِنَّا فَضْلًا يُجِبَالُ اَوْبِي مَعَهُ وَ الطَّيْرَ وَ أَلَنَّا لَهُ الْحَدِيدَ - ترجمہ ۔ اور بے شک ہم نے داؤد کو عطا فرمائی ہماری طرف سے بزرگی ۔اے پہاڑ والے بڑے آدمیو! اے سوارو! اے پرندو! تم بھی داؤد کے ساتھ تسبیح کرو اور ہم نے نرم تر کر دیا اس کے لئے لوہے کو۔ تفسیر ۔ اس رکوع میں دو گواہیاں پیش کی ہیں ۔ آل داود ، آل سبا ، داؤد سلیمان کو سب مسلمان جانتے ہیں ۔ مگر سلیمان کے پوتے کا نام کوئی نہیں جانتا۔ يُجِبَالُ ۔ اے پہاڑی لوگو اور پہاڑو۔ وَالطَّير ۔ اور پرندے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶) وَالطَّير ۔ پرندے ساتھ فوجوں کے جائیں تاکہ دشمن کی لاشیں کھائیں۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۷۵)