حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 470 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 470

حقائق الفرقان ٤٧٠ سُورَةُ سَبَا سُوْرَةُ سَبَا مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ سبا کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو جلال و جمال کا مالک اور رحمن و رحیم کی صفت سے موصوف ہے۔ سورہ احزاب میں جس حالت کا ذکر ہوا وہ مسلمانوں کی مشکلات کے متعلق ہے۔ (1) - تَظُنُّونَ بِاللهِ الظُّنُونَا (الاحزاب : ۱۱) (۲) - بَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ (الاحزاب:11) (۳) - هُنَالِكَ ابْتَلِيَ الْمُؤْمِنُونَ (الاحزاب : ۱۲) مگر ساتھ ہی پیشگوئی ہے کہ احزاب شکست یاب ہوں گے۔ غزوہ احزاب کے بعد مسلمانوں پر فتح مندی کا زمانہ آتا ہے۔ لیکن چونکہ راحت و آسائش میں خدا بھول جاتا ہے۔ اس لئے ایسے لوگوں کے واقعات مسلمانوں کی عبرت کے واسطے بیان کئے جن کو ہر طرح آسائش دی گئی ۔ اور وہ خدا کی عبادت سے غافل ہو گئے تو سزا یاب ہوئے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶) يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا وَهُوَ الرَّحِيمُ الْغَفُورُ - ترجمہ ۔ وہ جانتا ہے جو کچھ گھستا ہے زمین میں اور جو کچھ اس سے نکلتا ہے اور جو آسمان سے اترتا ہے۔ اور اس میں چڑھتا ہے اور وہی سچی کوشش کا بدلہ دینے والا قصوروں کا ڈھانپنے والا ہے۔ تفسیر ۔ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ ۔ یہ آیات سمجھاتی ہیں کہ جیسے کرو گے ویسا پاؤ گے۔ جو بیجو گے وہی نکلے ۔ ے اور اللہ پر تم طرح طرح کے گمان کرنے لگے۔ ۲ے اور دل گلوں تک پہنچ گئے ۔ سے جہاں پر انعام دینے کے لئے ایمانداروں کی آزمائش کی گئی ۔