حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 464 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 464

حقائق الفرقان ۴۶۴ سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ ٦٢ - مَلْعُوْنِيْنَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أَخِذُوا وَقُتِلُوا تَقْتِيلًا - ترجمہ ۔ ( قتل کئے گئے لعنتی جہاں پائے جائیں پکڑے جائیں اور خوب قتل کئے جائیں ۔ تفسیر۔ جب مامور من اللہ آتا ہے تو لوگوں کو اس کی مخالفت کا ایک جوش ہوتا ہے اور یہ اس لئے ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جب کسی کے اعزاز کیلئے تل جائے اس کو کوئی ذلیل نہیں کر سکتا ۔ مدینہ طیبہ میں ایک رأس المنافقین کا ارادہ ہوا لَبِنْ رَجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ (المنافقون:۹) ہم اگر لوٹ کر مدینہ پہونچیں گے تو ایک ذلیل گروہ کو معز ر گروہ نکال دے گا۔ جناب النبی نے فرمایا وَ لِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ (المنافقون : ٩) معزز تو اللہ ہے اور اس کا رسول اور اس کی جماعت ۔ منافقوں کو یہ کبھی سمجھ نہیں آتی ۔ آخر ایام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں ایک بھی منافق نہ رہا بلکہ یہ فرما یا مَلْعُوْنِيْنَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أَخِذُوا وَ قُتِلُوا تقتيلا اللہ تعالیٰ نے ارادہ کر لیا تھا کہ وہ تیری مجاورت میں بھی نہ رہیں گے ۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۵ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۰۱ ء صفحه ۶ ) ۶۴ - يَسْلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللَّهِ وَ مَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُونُ قَرِيبًا - ترجمہ ۔ تجھ سے لوگ پوچھتے ہیں قیامت کی بات تو کہہ دے کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے۔ اور تو کیا جانے شاید قیامت قریب ہی ہو۔ تفسير - عن السَّاعَةِ ۔ وہ گھڑی جس میں منافق نکال دیئے جائیں گے۔ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُونُ قَرِيبًا ۔ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے اس وقت وحی ہوئی اور آپ نے نام بہ نام منافقین کو نکال دیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶) ۶۸ - وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلا - ترجمہ ۔ اور بولیں گے اے ہمارے رب! ہم نے کہا مانا ہمارے سیدوں اور مشائخوں اور