حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 465 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 465

حقائق الفرقان ۴۶۵ سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ بزرگوں کا اور بڑے بوڑھوں کا تو انہوں نے ہم کو گمراہ کر دیا راہ راست سے۔ ہو گئے۔ تفسیر - أَطَعْنَا سَادَتَنَا۔ کسی جگہ ان سرداروں کو جن کہا ہے۔ اس محکم آیت سے جن کے معنی حل ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۵) ٢٠ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ أَذَوْا مُوسَى فَبَرَّاهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَ كَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهَا ۔ ترجمہ ۔ اے ایماندارو! ان کے جیسے نہ بنو جنہوں نے موسیٰ کو ایذا دی پھر اللہ نے اسے بے عیب ثابت کیا ، اس عیب سے جو وہ بکتے تھے اور موسیٰ تو اللہ کے نزدیک بڑا عزت و آبرو والا تھا۔ تفسیر - ادوا موسی ۔ فرعون نے دکھ دیا۔ وہ ہلاک ہوا۔ قارون نے دکھ دیا۔ وہ ہلاک ہوا۔ تو رات میں لکھا ہے کہ آپ کو عورتوں کے متعلق تہمت دی گئی۔ حقیقی بہن بھی اس الزام دینے میں شامل تھی ۔ اس کو جذام ہو گیا ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۶) ۷۱ ۷۲ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا - ترجمہ ۔ اے ایماندارو! اللہ کو سپر بناؤ اور سیدھی سادہی تحقیقی بات کہو۔ اللہ تمہارے اعمال اچھے کر دے گا اور تمہارے قصوروں کو ڈھانپ دے گا کمزوریوں کو معاف کر دے گا۔ اور ج جس نے اللہ اور اس کے رسول کا کہنا مانا تو بے شک اس نے بڑی مراد حاصل کر لی۔ تفسیر ۔ ( یہ آیت ) حضرت نبی کریم صلعم اکثر اوقات نکاحوں کے وقت پڑھا کرتے تھے۔ نکاحوں کے معاملات میں ب ن میں بعض لوگ پہلے بڑے لمبے چوڑے وعدے دیا کرتے ؟ یا کرتے ہیں کہ ہم ایسا کریں گے اور تم کو اس طور پر خوش کرنے کی کوشش کریں گے اور یہ کریں گے وہ کریں گے مگر جب یہ نیا معاملہ پیش آ جاتا ہے تو پھر بہت مشکلات پیش آ جاتی ہیں۔ اور بدعہدی کرنی پڑتی ہے۔ اسی