حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 463 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 463

حقائق الفرقان ۴۶۳ سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ گے۔ افسوس ایسے نشانوں اور سچی باتوں پر اعتراض کیا جاتا ہے۔ سنو! اس قسم کے نشان کیسے ہر جگہ موجود ہیں۔ غور کرو۔ منو ۔ ادھیا ۲ کے شلوک ۲۱۵۔ ماں بہن لڑکی ان سب کے ساتھ اکیلے مکان میں نہ رہے۔ کیونکہ اندری بہت بلوان ہیں۔ پنڈتوں کو بھی بری راہ پر کھینچ لاتی ہیں اور ۲۱۴ میں ہے کام کر ودھ سہت پنڈت ہو یا مورکھ ہو۔ اس کو بری راہ میں لے جانے کے واسطے استری لوگ سامر تھ رکھتی ہیں۔ ستیارتھ کے تیسرے سملاس فقرہ ۴ صفحہ ۴۲: لڑکوں اور لڑکیوں کی پاٹھ شالا ایک دوسرے سے دوکوس دور ہونی چاہیے۔ جو معلمہ یا معلم یا نوکر چاکر ہوں۔ لڑکیوں کے مدرسہ میں سب عورتیں اور مردانہ مدرسہ میں مرد ہوں ۔ زنانہ مدرسہ میں پانچ برس کا لڑکا اور مردانہ پاٹھ شالا میں پانچ برس کی لڑکی بھی نہ جانے پاوے۔ مطلب یہ کہ جب تک وہ برہم چاری یا برہم چارنی رہیں ۔ تب تک عورت و مرد کے باہمی دیدار ، مس ، اکیلا رہنے ، بات چیت کرنے ، شہوتی کھانے ، باہم کھیلنے ، شہوت کا خیال اور شہوتی صحبت ۔ ان آٹھ قسم کی زنا کاری سے الگ رہیں۔ سوچو اگر پردہ کی رسم جو اسلام نے قائم کی ہے۔ نہ رہے۔ تو ان آٹھ قسم کے زنا میں دیدار اور شہوت کے خیال کا کیا حال ہو گا؟ ( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۹۸ تا ۳۰۰) لَئِنْ لَّمْ يَنْتَهِ الْمُنْفِقُونَ إِلَى أَخِذُوا وَقُتِلُوا تَقتيلا ۔ یعنی اگر یہ منافق اور دل کے بیمار اور مدینہ میں بری خبریں اڑانے والے اب بھی باز نہ آئیں تو ہم تجھے اے پیغمبر انکی سزا دہی پر متوجہ کریں گے۔ پھر یہ لوگ تیرے پڑوس میں نہیں رہنے پائیں گے۔ ہر طرف سے دھکے دیئے جائیں گے جہاں کہیں پائے جائیں گے۔ پکڑے جائیں گے اور قتل کئے جائیں گے۔ قتل کے احکام ان بد معاشوں کے متعلق ہیں ۔ جنہوں نے مومن ایماندار مردوں کو اور مومنہ ایماندار عورتوں کو بے وجہ دکھ دینا اپنا پیشہ بنا رکھا تھا اور پھر با اینکہ ان کو سمجھایا گیا۔ جب بھی فساد اور بغاوت پر تلے رہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۸۷، ۲۸۸) ۔