حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 446 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 446

حقائق الفرقان ٤٤٦ سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ کے انجام پر نظر کرو ۔ قیامت کا منکر جب قیامت کے قائل کے سامنے بشکل مخالف کھڑا ہوتا ہے اور مقابلہ کرتا ہے تو منکر ہلاک ہو جاتا ہے جس سے مصدق قیامت کے ساتھ تائید الہی ثابت ہوتی ہے اور یہی قیامت کی بین دلیل ہے ۔ (الحکم جلد ۷ نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۳ صفحه ۵) ٣٦ - إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ وَالْقُنِتِينَ وَ الْقُنِتْتِ وَ الصُّدِقِينَ وَالصُّدِقْتِ وَ الصَّبِرِينَ وَ الصَّبِرَاتِ وَ الْخَشِعِينَ وَ الْخَشِعَتِ وَ الْمُتَصَدِقِينَ وَالْمُتَصَدِّقْتِ وَ الصَّابِمِينَ وَالصُّمْتِ وَ الْحُفِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَفِظَتِ وَالذُّكِرِينَ اللهَ كَثِيرًا وَ الذَّكِرْتِ أَعَدَّ اللهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً وَ اَجْرًا عَظِيمًا۔ ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایماندار مرد اور ایماندار عورتیں اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں اور سچے مرد اور سچی عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور دل سے ڈرنے والے مرد اور دل سے ڈرنے والی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتوں ہی کے لئے اللہ نے تیار کر رکھا ہے مغفرت اور اجر عظیم ۔ تفسیر - الْمُسْلِمِينَ ۔ فرماں بردار ۔ الْقُنِتِينَ ۔ قرآن پڑھنے والے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۵) إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمت ۔ ایک دفعہ ایک نواب نے مجھے ( حضرت مولوی نور الدین صاحب کو ) اپنے مکان پر وعظ کے واسطے کہا۔ جب وعظ کے واسطے میں وہاں گیا۔ تو اس نے بتلایا کہ ایک طرف بیگمات پردہ کر کے بیٹھی ہیں اور ایک طرف مرد بیٹھے تھے۔ اس وقت میں نے یہ آیت پڑھی جس میں متواتر ایک لفظ مردوں کے واسطے اور ایک لفظ عورتوں کے واسطے آتا ہے۔ سب لوگ