حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 447 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 447

حقائق الفرقان ۴۴۷ سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ ۳۸ حیران ہوئے کہ قرآن شریف کیسی جامع کتاب ہے۔ گویا خاص اس وقت اور موقع کے واسطے ایک خاص آیت پہلے سے قرآن شریف میں رکھ دی ہوئی تھی ۔ ( بدر جلد نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه ۶) وَإِذْ تَقُولُ لِلَّذِي أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِ وَ انْعَمْتَ عَلَيْهِ أَمْسِكُ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَاتَّقِ اللَّهَ وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا اللهُ مُبْدِيْهِ وَ تَخْشَى النَّاسَ وَاللَّهُ أَحَقُّ أَنْ تَخْشُهُ فَلَمَّا قَضَى زَيْدٌ مِنْهَا وَطَرًا زَوَّجُنُكَهَا لِكَيْ لَا يَكُونَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ حَرَجٌ فِي أَزْوَاجِ أَدْعِيَا بِهِمْ إِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا ۖ وَكَانَ أَمْرُ اللَّهِ مَفْعُولًا - ترجمہ ۔ اور جب تو کہنے لگا اس شخص سے جس پر اللہ نے انعام فرمایا اور تو نے بھی اس پر احسان کیا کہ رہنے دے اپنے پاس اپنی بی بی کو اور اللہ کو سپر بنا اور اسی کا خوف رکھ اور تو چھپاتا تھا اپنے جی میں اس بات کو جسے اللہ ظاہر فرمانے والا ہے۔ تو لحاظ کرتا تھا لوگوں سے حالانکہ اللہ زیادہ لحاظ کے قابل ہے۔ پھر جب زیر پوری کر چکا اپنی حاجت اس سے ہم نے وہ عورت تیرے نکاح میں دے دی تا کہ مسلمانوں پر کسی طرح کی تکلیف نہ رہے ان کے متمنی لڑکوں کی بیبیوں سے نکاح کر لینے میں جب وہ یعنی متبنی اپنی بیبیوں کو طلاق دے دیں اور اللہ کے کام تو واقع شدہ ہی ہیں ۔ تفسیر ۔ اور جب تو کہنے لگا اس شخص کو جس پر اللہ نے احسان کیا اور تو نے احسان کیا۔ رہنے دے اپنے پاس اپنی جو رو۔ اور ڈر اللہ سے اور تو چھپاتا تھا اپنے دل میں ایک چیز کو جو اللہ اس کو کھولا چاہتا ہے اور تو ڈرتا تھا لوگوں سے اور اللہ سے زیادہ چاہیے ڈرنا تجھ کو۔ ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۲۶ حاشیه ) أَمْسِكُ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَاتَّقِ اللهَ ۔ رہنے دے اپنے پاس اپنی جو رواور ڈ ر اللہ سے۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۴۷ حاشیہ ) انْعَمَ اللهُ عَلَيْهِ ۔ زید شخص ایک لڑائی میں قید ہو کر خدیجہ کی بہن کے حصہ میں آیا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حضور پیش کیا گیا۔ آپؐ نے اسے آزاد کر دیا اور اپنے پاس رکھا۔ آپ نے اس کی شادی پھوپھی زاد بہن سے کر دی۔ چونکہ وہ تیز تھی ۔ اس لئے وہ ان ( زید ) کو حقارت