حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 412 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 412

حقائق الفرقان ۴۱۲ سُورَةُ السَّجْدَةِ یاد دلایا جاتا ہے اس کے ذریعہ سے تو وہ سجدہ میں گر پڑتے ہیں اور وہ اپنے رب کی پاک ذات کو یاد کرتے ہیں تعریف کے ساتھ اور وہ تکبر نہیں کرتے ۔ تفسیر - إِنَّمَا يُؤْمِن - ایمان لاتے ہیں وہ لوگ جو ہماری آیتیں سنتے ہیں اور فرماں بردار بن جاتے ہیں اور سُبْحَانَ اللهِ بِحَمدِہ کہہ اٹھتے ہیں ۔ ( بدر جلد نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ استمبر ۱۹۰۵ صفحه ۳) ۱۷- تتجافى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَ طَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ - ترجمہ ۔ الگ رہتے ہیں ان کے پہلو بچھونوں سے وہ پکارتے ہیں اپنے رب کو ڈر ڈر کر اور امیدیں رکھ رکھ کر اور ہمارے دیئے ہوئے میں سے وہ کچھ خرچ کرتے ہیں ۔ تفسیر - تتجافى جنو جُنُوبُهُمْ - الگ ہو جاتی ہیں ان کی پسلیاں اپنے بسترے ۔ - ے سے رب رب کہتے ہیں ۔ خوف بھی لگا ہوا ہے اور امیدوار بھی رہتے ہیں اور ہمارے دیئے ہوئے سے خرچ کرتے ہیں ۔ نکته کنجوس ، متکبر ، بد عہد ، حاسد ، تنہائی میں خدا سے نہ مانگنے والے کبھی ہدایت نہیں پاتے ۔ ( بدر جلد ا نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ استمبر ۱۹۰۵ء صفحه (۳) ۱۸- فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا اخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا روروور يعملون - ترجمہ ۔ تو کوئی بھی نہیں جانتا جو ان کے لئے چھپارکھی گئی ہے آنکھوں کی ٹھنڈک ۔ ان کے کاموں کا بدلہ ہے جو وہ کرتے تھے۔ تفسیر۔ انسان کو کیا معلوم ہے کہ ظاہری تکالیف میں اس کے واسطے کیا کچھ آرام و راحت مقدر ہے۔ خدا تعالیٰ کے علم پر قیاس نہیں چل سکتا ۔ اللہ تعالیٰ کے کسی فعل پر ناراض ہونے کے کیا معنی؟ ایک ڈاکٹر کے چیر کاٹ پر کوئی ناراض نہیں ہوتا تو اللہ تعالیٰ جو علیم و حکیم ہے اس کے فعل پر ناراضگی کیوں؟ ممکن ہے کہ اس کے بدلہ میں اس کیلئے بھلائی ہو ۔ اِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَةَ ۔۔۔ الخ (البقرة : ۱۵۹)