حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 413
حقائق الفرقان ۴۱۳ سُورَةُ السَّجْدَةِ حضرت ہاجرہ ایک شاہزادی تھی۔ شاہانہ طور پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو مال بھی دیا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو ایک بچہ بھی دیا ۔ وہ وَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ میں رکھی گئی ۔ اس جگہ اس نے کہا کہ کیا تو مجھے اللہ تعالیٰ کے حکم سے یہاں چھوڑتا ہے؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جواب دیا۔ ہاں ۔ تب ہاجرہ رض نے کہا کہ جا۔ اب ہم ضائع نہیں کئے جاویں گے۔ اب جا کر صفا مروہ کا نظارہ دیکھوریت کے دانوں کی مانند ان کی اولا د بھی گنی نہیں جا سکتی ۔ ہاجرہ کو کیا خبر تھی کہ ایسا ہو گا۔ ( بدر جلد ا نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ رستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳) ۱۹ - اَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا لَا يَسْتَوْنَ - ترجمہ ۔ تو کیا مومن اس کے برابر ہو سکتا ہے جو فاسق بدکار ہے۔ نہیں کبھی نہیں ۔ تفسیر فاسقا ۔ نافرمان (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۲) ہمیشہ حق کے مخالف اور متکبر ، انبیاء اور ان کے غریب جان شاروں کو ستاتے اور ان کے مقابلہ میں ظالمانہ صف آراء ہوتے ہیں۔ پر مال کا روہی کمزور اور مومن غالب ہوتے ہیں۔ سچ ہے۔ افَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا لَا يَسْتَوْنَ (السجدة : ١٩) یا درکھو یہی ایک راحت بخش قانون ہے۔ جو سچائی کا معیار رہا اور رہے گا۔ اور یہی تسلی وہ معجزہ ہے جس سے بھلائی اور برائی کو عام نظر کا آدمی بھی امتیاز کر سکتا ہے۔ ہاں فتح مندی اور کامیابی کا تاج لینے کے واسطے ، استقامت ، حسن ظن ، وفاداری ، راستی اور کوشش شرط ہے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵) ۲۰ - أَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ فَلَهُمْ جَنَّتُ الْمَاوَى نُزُلًا بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ تو جو لوگ ایمان لائے اور بھلے کام کئے تو ان کے لئے امن سے رہنے کے باغ ہیں مہمانی کے طور پر بسبب اس کے جو وہ کرتے تھے۔ تفسیر نُزُلًا بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ۔ یہ جنت الماوی تو ان کے واسطے مہمانی ہے۔ ورنہ انعامات تو اس کے علاوہ ہوں گے۔ جیسے رضوان اللہ تعالیٰ ۔ ( بدر جلد نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ استمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳) ے کیا جو مومن ہے وہ فاسق کا سا ہو سکتا ہے۔ نہیں وہ برابر نہیں۔