حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 411 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 411

حقائق الفرقان ۴۱۱ سُورَةُ السَّجْدَةِ کیا ہے کہ جب خدا نے خود ہی آدمیوں اور جنوں سے دوزخ بھرنا ہے تو کسی کا کیا قصور۔ قرآن کریم نے اس آیت کا حل ایک دوسری آیت سے کر دیا ہے۔ وَ لَقَدْ ذَرَانَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرًا مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لَا يُبْصِرُونَ بِهَا وَ لَهُمْ أَذَانٌ لَا يَسْمَهُ لا يَسْمَعُونَ بِهَا أُولَئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ أولَئِكَ هُمُ الْغَفِلُونَ - (الاعراف: ۱۸۰) أوليكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ ۔ وہ انسان انسان نہ رہے۔ بلکہ حیوان بن گئے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بدکرداریوں کا نتیجہ جہنم ہے۔ لوگوں کی شرارت کے سبب فردِ جرم لگنے کے بعد یہ سزا جہنم ملی ہے۔ ( بدر جلد ا نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ ستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳) ۱۵ - فَذُوقُوا بِمَا نَسِيْتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا ۚ إِنَّا نَسِينَكُمْ وَ ذُوقُوا عَذَابَ الْخُلْدِ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ اور حکم ہو گا کہ اب چکھو مزہ اس کا راب چکھو مزہ اس کا جو آج کے دن کے دیکھنے کو تم نے فراموش کر دیا تھا بے شک ہم نے تم کو محروم کر دیا اور چھوڑ دیا (اب) اور ہمیشہ کا عذاب چکھو اس کا بدلہ جو تم کرتے تھے۔ تفسیر ۔ انا نسيتكم ۔ ہم ترک کرتے ہیں تم کو ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۲) فَذُوقُوا ۔ پس چکھو مزہ اس بات کا جو بھلا دیا تم نے احکام الہی کو ۔ ( بدر جلد ا نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ رستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳) ١٦ - إِنَّمَا يُؤْمِنُ بِايْتِنَا الَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِهَا خَرُّوا سُجَّدًا وَ سَبَّحُوا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ - ترجمہ ۔ اس کے سوا نہیں کہ ہماری آیتوں پر وہی ایمان لاتے ہیں کہ جب ان کو نصیحت کی جاتی ہے اور ے اور ہم نے پیدا کیا جہنم کے لئے بہت سے بڑے آدمی اور جن اور غریب عام آدمی ، ان کے دل تو ہیں پر ان سے سمجھتے نہیں اور آنکھیں ہیں ان سے دیکھتے نہیں اور ان کے کان تو ہیں ان سے سنتے نہیں۔ یہی لوگ چوپایوں کے جیسے ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ بھٹکے ہوئے ۔ اور یہی لوگ غاف غافل ہیں ۔