حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 410
حقائق الفرقان ۴۱۰ سُورَةُ السَّجْدَةِ کہا تھا تو اب ہم کو پھر بھیج دے کہ ہم نیک کام کریں گے۔ کچھ شک نہیں کہ ہم کو یقین آ چکا ہے۔ تفسیر ۔ نَاكِسُوا رُءُوسهم - سر نیچے کئے ہوں گے۔ اس لئے کہ اپنی بداعمالیاں یاد آ آ کر شرمسار ہوں گے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ را گست ۱۹۱۰ صفحه (۲۰۲) وَ لَوْ تَرَى إِذِ الْمُجْرِمُونَ نَاكِسُوا رُءُوسِهِمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ ۔ اور اگر تو دیکھے وہ لوگ جنہوں نے قطع تعلق کیا ہے۔ جناب الہی سے اس وقت وہ سر جھکائے ہوئے ہوں گے۔ عذاب الہی سے ڈر کے مارے اور کہیں گے اے رب ہمارے ۔ اب تو ہم نے دیکھ لیا اور خوب سمجھ لیا۔ ہمیں دنیا میں لوٹا دے۔ اب ہم دنیا میں چل کے اچھے عمل کریں گے۔ یہ ان کا جھوٹا عذر ہو گا۔ یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر ایک چیز کے بالمقابل ایک دوسری چیز بنائی ہے اگر انسان میں بدی کرنے کی طاقت ہے تو اس کے بالمقابل اس بدی کے روکنے کی طاقت بھی موجود ہے۔ اس واسطے بدی کرنے والی کسی طاقت کا جو کسی انسان میں ہے عذر کرنا قابلِ قبول نہیں۔ کیونکہ اس کے بالمقابل فطر بنا دوسری طاقت اس بدی کے روکنے والی بھی تو انسان میں موجود ہے۔ ایک دفعہ کسی افسر نے ایک اپنے ملازم کو گالی دی۔ اس نے بھی جوش میں آ کر اپنے افسر کو گالی دے دی۔ تب اس افسر نے اپنے افسر بالاکور پورٹ کر دی۔ اس نے اس ملازم کو بلوا بھیجا۔ سامنے آتے ہی اس نے ایک سخت گالی دے کر اس سے پوچھا کہ تو نے کیوں اپنے افسر کو گالی دی ۔ اس نے عرض کی کہ جب مجھے میرے افسر نے گالی دی تو میں غصہ اور جوش اور بیہوشی کیوں نہیں آئی ؟ بے ہوش سا ہو گیا۔ بالا افسر نے کہا کہ تو جھوٹ بولتا ہے۔ اسی لئے تو میں نے تجھے پہلے گالی دی اب ( بدر جلد نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ استمبر ۱۹۰۵ صفحه (۳) ۱۴ - وَلَوْ شِئْنَا لَا تَيْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدُ بِهَا وَلَكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّي لَأَمْكَنَ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ - ترجمہ ۔ اور اگر ہم چاہتے تو عطا کر دیتے ہر شخص کو اس کی کامیابی کی راہ ٹھیک مگر میرا قول پکا ہے یہ کہ میں ضرور بھر دوں گا جہنم کو جن اور آدمی سب سے ایک جا اکٹھا کر کے۔ تفسیر - لَا مُلَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِینَ ۔ اس آیت پر احمق لوگوں نے اعتراض