حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 394 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 394

حقائق الفرقان ۳۹۴ سُوْرَةُ الْقُمْنَ تفسیر ۔ اور اگر تیرے ماں باپ مجھ سے شرک کرنے پر تجھے مجبور کریں جس سے تو بالکل نادان ہے تو ان کا کہا مت مان اور دنیا میں ان کے ساتھ نیک سلوک سے سنگت رکھ اور میری جانب رجوع کرنے والوں کی راہ کے پیچھے چل ۔ پھر تم سب کا لوٹنا میری طرف ہے۔ میں تم کو تمہارے عملوں کی خبر دوں گا۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۶ حاشیہ ) احمدیہ ا بُنَيَّ إِنَّهَا إِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي ، أَوْ فِي الْأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللهُ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ - ترجمہ ۔اے میرے پیارے بیٹے ! اگر کوئی چیز رائی کے دانہ برابر ہو اور وہ کسی پتھر کے اندر یا آسمانوں میں یا زمین میں ہو تو اسے اللہ لے آئے گا بے شک اللہ بڑا با خبر باریک بین ہے۔ تفسیر ۔ اے پیارے بیٹے اگر رائی کے ایک دانے کے برابر کوئی چیز کسی چٹان کے تلے ہو یا آسمانوں میں یا زمین میں ۔ اللہ اسے لے آوے گا۔ یقینا اللہ لطیف و خبیر ہے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۶ حاشیہ ) إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ - اللہ تعالیٰ ادنیٰ و اعلیٰ سب باتوں سے باخبر ہے۔ علم الہی پر ایمان لانے سے نیکی پیدا ہوتی ہے۔ جب انسان کو یہ یقین ہو کہ کوئی بڑا شخص مجھے دیکھ رہا ہے۔ تو پھر وہ بدی کرنے سے رکتا ہے۔ پھر اپنے بزرگوں ، افسروں، حاکموں کے سامنے بدی کرنے سے اور بھی رکتا ہے ایسا ہی جس کو یہ ایمان ہو کہ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام افعال ۔ حرکات ۔ سکنات کو دیکھتا ہے۔ اور ہمارے دل کے خیالات اور ارادات سے بھی باخبر ہے۔ وہ شخص کبھی بدی کے نزدیک نہیں جا سکتا۔ ( بدر جلد نمبر ۲۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶) ۱۸ - يبنى أَقِمِ الصَّلوةَ وَامْرُ بِالْمَعْرُوفِ وَانْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَاصْبِرُ عَلَى مَا أَصَابَكَ إِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ - ترجمہ ۔ اے میرے پیارے بیٹے ! نماز کو ٹھیک درست رکھ اور بھلے کام کا حکم کر اور برے کام سے منع کر اور نیکی پر جمارہ اور بدی سے بیچ جو کچھ تجھ پر بیتے۔ کیوں کہ یہ ہیں بڑی ہمت کے کام ۔