حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 393
حقائق الفرقان ۳۹۳ سُورَةُ لُقُمْنَ عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ رکھ دیا۔ تا کہ آپ کی امت کبھی اس ابتلاء میں نہ پڑے اور جب آپ بندے تھے تو آپ کے خلفاء ونواب پر کب خدائی کا گمان ہو سکتا ہے۔ ( بدر جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه (۲) ۱۵ - وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حَمَلَتْهُ أُمُّهُ وَهُنَّا عَلَى وَهُن وَ فِصْلُهُ فِي عَامَيْنِ أَنِ اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ إِلَى الْبَصِيرُ - ترجمہ ۔ اور ہم نے کہہ رکھا ہے انسان کو اس کے ماں باپ کے ساتھ ( نیک سلوک کرنے کا ) اس کی ماں نے اس کو پیٹ میں رکھا ضعف پر ضعف سہہ کر اور اس کی دودھ چھڑائی دو سال کی ہے یہ کہ میرا شکر گزار رہنا اور اپنے ماں باپ کا۔ میری ہی طرف پلٹ کر آنا ہے۔ تفسیر۔ ہم نے انسان کو والدین سے حسن سلوک کا حکم دیا ہے۔ اس کی ماں نے دکھ پر دکھ سہہ کر اسے پیٹ میں رکھا اور دو سال میں اس کا الگ ہونا ہوا۔ تو اب میرا اور اپنے والدین کا شکر گزار ہو اور پھر آنا میری طرف ہے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۶ حاشیہ ) حَمَلَتْهُ أمه - پہلے ماں باپ ہر دو کی طرف توجہ دلا کر پھر ساتھ ہی ماں کا خصوصیت کے ساتھ ذکر شروع کر دیا ہے کیونکہ عموماً لوگ باپ کی عزت تو کرتے ہیں مگر ماں کی خدمت کا حق ادا ( بدر جلد ا نمبر ۲۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶) نہیں کرتے ۔ ١٦ - وَإِنْ جَاهَدُكَ عَلَى أَنْ تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا وَ صَاحِبُهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا وَاتَّبِعْ سَبِيلَ مَنْ أَتَابَ إِلَى ثُمَّ إِلَى مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ اور اگر تجھ کو محنت میں ڈالیں تیرے ماں باپ اس بات میں کہ میرا شریک ٹھہرائے ایسی چیز کو جس کا تجھے علم نہیں تو تو ان کا کہا نہ ماننا۔اور دنیا میں ان کا ساتھ دے (شرعی ) دستور کے موافق اور تو اس کی چال چل جس نے میری طرف ( پورا پورا ) رجوع کر لیا ہے (یعنی محمد مصطفی احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ) تم سب کو میری طرف پلٹ کر آنا ہے تو میں تم کو بتا دوں گا جو تم کرتوت کرتے تھے۔