حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 386 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 386

حقائق الفرقان ۳۸۶ سُوْرَةُ الْقُمْنَ ا خَلَقَ السَّمُوتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا وَ الْقَى فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِكُمْ وَ بَثَّ فِيهَا مِنْ كُلِّ دَابَّةٍ وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ - ترجمہ۔ اس نے آسمان کو پیدا کیا بے ستونوں کے تم ان کو دیکھتے ہی ہو اور رکھ دیئے زمین میں بھاری بوجھ کہ وہ تم کو لے کر نہ جھک پڑے اور پھیلا دیئے زمین میں سب طرح کے جاندار اور ابر سے پانی برسا یا پھر ہم نے اگائیں زمین میں ہر قسم کی عمدہ چیزیں۔ تفسیر - بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا۔ کوئی شخص نہیں جو کہے کہ اس کے ستون میں نے بھی دیکھے ہیں۔ أن تَمِيدَ بِكُم - خوراک دیتے ہیں تم کو کیونکہ بڑی بڑی ندیاں اور دریا پہاڑوں سے نکلتے ہیں ۔ (۲) جو چکر کھاتے ہیں تمہارے ساتھ ۔ (۳) بِأَن لا تَمِيدَ بِكُمْ ۔ تا کہ تم ہلاک نہ ہو جاؤ۔ زمین سیال تھی تو متواتر زلزلے آتے تھے۔ اب زلزلے کم ہو گئے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۱) أَنْ تَمِيدَ بِكُم - مید چکر کو کہتے ہیں۔ پس اس کے معنے ہوئے کہ زمین پر پہاڑ بھی گردشِ روزانہ اور سالیانہ میں تمہارے ساتھ چکر کھاتے ہیں ۔ (۲) ۔ مید ۔ غذا کو کہتے ہیں ۔ جس صورت میں یہ معنے ہوئے ہیں کہ زمین پر پہاڑی علاقے اس واسطے بنائے کہ تم کو غذا پہنچائیں۔ چنانچہ دریا بھی پہاڑوں سے ہی نکلتے ہیں اور پہاڑوں پر اکثر درخت اور میوے ہوتے ہیں۔ اور کنوؤں کا پانی بھی انہیں کی فروعات ہیں۔ (۳) ۔ میڈ میں ڈالنے کو کہتے ہیں جس سے ہندی لفظ میدہ نکلا ہے اس صورت میں یہ معنے ہوئے کہ زمین پر پہاڑ اس واسطے رکھے گئے ہیں کہ جب زمین نافرمانوں سے بھر جائے اور مرسلین الہی کا انکار کیا جائے تو پہاڑا اپنی آتش فشانی اور زلازل کے ساتھ بعض باغیوں کو پیس ڈالیں ۔ جیسا کہ ہمیشہ ہوتا رہا ہے۔ تاکہ دوسروں کو عبرت ہو۔ اسی واسطے یہود کی مغضو بیت کو فرمایا۔