حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 385 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 385

حقائق الفرقان ۳۸۵ سُورَةُ لُقُمْنَ مُفْلِحُونَ - مظفر - منصور اور کامیاب ۔ جس کام میں توجہ کرتے ہیں اسی میں خدا ان کی مدد کرتا ہے۔ ( بدر جلد نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۳) وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِى لَهُوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَ يَتَّخِذَهَا هُزُوًا أُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ - ترجمہ ۔ اور آدمیوں میں سے بعض آدمی ایسا بھی ہوتا ہے جو خریدتا ہے کھیل کی باتوں کو تا کہ ہٹاویں اللہ کی راہ سے بے علمی سے اور اس کی ہنسی بناتا ہے ( یعنی راہ الہی کی ہنسی کرتا ہے ) یہی لوگ ہیں جن کے لئے ذلت کا عذاب ہے۔ تفسیر - لَهُوَ الْحَدِيثِ ۔ ایسی باتیں جن سے جناب الہی سے غفلت ہو جائے۔ راگ۔ سرود بالخصوص اس کے معنے لینے اپنے اپنے ملک کے حالات کے مطابق ہیں ۔ بِغَيْرِ عِلْمٍ ۔ نا سمجھی ہے۔ هزُوا - ہلکا ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۰ ) لَهُوَ الْحَدِيثِ ۔ ایسی بات جو انسان کو خدا سے غافل کر دے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک کا فرنضر بن حارث نام تھا۔ جو لوگوں کو کہتا کہ تم قرآن سننے کیا جاتے ہو آؤ میں تم کو رستم و اسفند یار کے قصے سناؤں۔ جو بڑے لمبے اور بہت عجائب ہیں ۔ اس زمانہ کے اکثر ناول نویس اور قصہ خواں اسی نضر بن حارث کے روحانی شاگرد ہیں جو بیہودہ قصوں میں لوگوں کو مصروف کر کے حکمت کی سنجیدہ باتوں سے دور ڈال دیتے ہیں ۔ ( بدر جلد نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۵ء صفحه (۳) - وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِ أَيْتُنَا وَلَى مُسْتَكْبِرًا كَانْ لَّمْ يَسْمَعُهَا كَانَ فِي اذْنَيْهِ وَقُرًا ۚ فَبَشِّرُهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ - ترجمہ ۔ اور جب ایسے شخص پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو منہ پھیر لیتا ہے غرور کرتا ہوا ۔ گویا کہ ان آیتوں کو اس نے سنا ہی نہیں جیسا کہ اس کے دونوں کانوں میں بہرا پن ہے تو اس کو خوشخبری سنادے ٹیس دینے والے عذاب کی۔ تفسیر - فَبَشره - کھول کر خبر دو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۰)