حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 378
حقائق الفرقان لفظ ہے۔ ۳۷۸ يَنْهَدُونَ ۔ تمہید کرتے ہیں یعنی اپنی عاقبت سنوارتے ہیں۔ سُورَةُ الرُّومِ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۹) ٤٦ - لِيَجْزِيَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْكَفِرِينَ - ترجمہ۔ تا کہ جزا دے اللہ ان کو ان کے ایمان لانے کی اور بھلے کام کی اپنے فضل سے ۔ کچھ شک نہیں کہ وہ پسند نہیں کرتا کافروں کو۔ تفسیر - مِنْ فَضْلِهِ ۔ اس سے ظاہر ہے کہ ابدی نجات، فضل سے ہے اور اس فضل کو کھینچنے والے ہیں ایمان و عمل صالح عمل تو محدود ہے اور نجات غیر محدود۔ اسی وجہ سے نجات ابدی کا مدار فضل پر ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۹) ۴۷۔ وَ مِنْ أَيْتِهَ أَنْ يُرْسِلَ الرِّيَاحَ مُبَشِّرَاتٍ وَ لِيُذِيقَكُم مِّنْ رَّحْمَتِهِ وَ لِتَجْرِيَ الْفُلْكُ بِأَمْرِهِ وَلِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ۔ ترجمہ۔ اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ بھیجتا ہے ہواؤں کو جو خوشخبری لانے والی ہیں اور نتیجہ یہ کہ تم کو چکھائے مزا اپنی رحمت کا اور کشتیاں چلیں اس کے حکم سے تا کہ تم مال تلاش کرو اللہ کے مال سے اور شکر گزاری اختیار کرو۔ تفسیر ۔ وَمِنْ آيتة - خدا تعالیٰ اشیاء کے دنیوی فوائد بتاتا ہے تو ساتھ ہی روحانیات کا کی تعلیم دیتا ہے۔ چنانچہ ان ہواؤں سے یہ پتہ چلتا ہے کہ روحانی عالم میں بھی مبشرات ہوتے ہیں اور پھر خدا کی رحمت کا نزول ہوتا ہے۔ جب کسی نبی یا مجدد نے آنا ہوتا ہے تو خدا تعالیٰ ایک ہوا چلاتا ہے اور بہت سے قلوب اس تعلیم کے ماننے کے لئے طیار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ کسی نبی کی تعلیم سن کر بول اٹھتے ہیں ۔ یہ تو ہم پہلے ہی سے مانتے تھے۔ یا ہمارا بھی یہی خیال تھا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۹)