حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 379 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 379

حقائق الفرقان ۳۷۹ سُورَةُ الرُّومِ ۴۸- وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ رُسُلًا إلى قَوْمِهِمْ فَجَاءُوهُمْ بِالْبَيِّنَتِ فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّذِينَ أَجْرَمُوا وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ - ترجمہ ۔ اور بے شک ہم بھیج چکے ہیں تجھ سے پہلے بہت سے رسول ان کی قوموں کی طرف تو وہ ان کے پاس کھلے نشان لے کر آئے پھر ہم نے بدلہ لیا ان لوگوں سے جنہوں نے قطع تعلق کیا اور ہم پر ایمانداروں کی مدد کر نالازم تھا۔ تفسیر - الَّذِينَ أَجْرَمُوا - وہ لوگ جو يَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللهُ بِهِ أَنْ يُوصَلَ کے مصداق تھے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۹) ۴۹ - اللهُ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَيَبْسُطُهُ فِي السَّمَاءِ كَيْفَ يَشَاءُ وَ يَجْعَلُهُ كِسَفًا فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلْلِهِ ۚ فَإِذَا أَصَابَ بِهِ مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ - ترجمہ ۔ اللہ وہ پاک ذات ہے جو بھیجتا ہے ہواؤں کو اور پھر وہ اگاتی و جماتی ہیں بادلوں کو پھر ان کو پھیلاتا ہے خلا میں جس طرح چاہتا ہے اور اس کو تہہ بہ تہہ کر دیتا ہے پس تو دیکھتا ہے برسات نکلتی ہے ان کے اندر سے پھر جب اس کو پہنچا دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے تب ہی وہ لوگ خوشیاں منانے لگتے ہیں۔ تفسير - في السَّمَاءِ - بلندی میں ۔ سماء کے اصل معنے یہی ہیں۔ مگر جب عام طور پر یہ لفظ آسمان پر بولا جانے لگا تو اس کے حقیقی معنے یہی سمجھ لئے گئے حالانکہ یہ تساہل ہے۔ سماء البیت کہتے ہیں چھت کو اور سماء النعل جوتے کے پنجہ کو۔ الْوَدُق بوندوں کو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۹) ۵۰ - وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلِ أَنْ يُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ مِّنْ قَبْلِهِ لَمُبْلِسِينَ - ترجمہ ۔ یقینا لوگ اس سے پہلے کہ ان پر مبینہ اتارا جائے نا امید ہورہے تھے۔ تفسیر - لَمُبْلِسِینَ ۔ یہ سمجھاتا ہے کہ نبی کے آنے سے پہلے بعض لوگ مایوسی کی حد تک پہونچ جاتے