حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 350 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 350

حقائق الفرقان ۳۵۰ سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ - فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جِثِمِينَ ۔ ترجمہ ۔ پس انہوں نے شعیب کو جھٹلایا تو ان کو زلزلہ نے آلیا تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے ہی پڑے رہ گئے ۔ - تفسير - الرَّجْفَةُ ۔ اب بھی ایسے زلزلے آئے مگر لوگ باز نہ آئے ۔ سینٹ پیری ، سان فرانسسکو، کانگڑہ ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۶ ) ا فَكُلًّا اَخَذْنَا بِذَنْبِهِ فَمِنْهُمْ مَنْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِ حَاصِبًا ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ أَخَذَتْهُ الصَّيْحَةُ وَ مِنْهُمْ مَنْ خَسَفْنَا بِهِ الْأَرْضَ وَ مِنْهُم مَّنْ اغْرَقْنَا ۚ وَمَا كَانَ اللهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلكِنْ كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ - ترجمہ ۔ تو ہر ایک کو ہم نے پکڑ لیا اس کے گناہ پر تو بعض تو ان میں سے وہ تھے جن کو ہم نے خاک میں ملادیا اور بعض کو ہم نے دبادیا اور اللہ تو ایسا نہیں جو ان پر ظلم کرے لیکن وہ اپنی جانوں پر آپ ہی ظلم کرتے تھے۔ تفسير مَنْ خَسَفْنَا بِهِ الْأَرْضَ ۔ جیسے قارون کو ذلیل کیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۶) ۴۲۔ مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ كَمَثَلِ الْعَنْكَبُوتِ اتَّخَذَتُ بَيْتًا وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنْكَبُوتِ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ ان لوگوں کی مثال جنہوں نے اللہ کے سوا کسی اور کو دلی دوست بنا رکھا ہے مکڑی کی سی مثال ہے کہ اس نے ایک گھر بنا لیا اور کچھ شک نہیں کہ تمام گھروں میں مکڑی کا گھر بڑا بودہ ہوتا ہے۔ کاش یہ لوگ جانتے ۔ تفسیر - اولیاء - حمایتی ۔ مددگار بیتا ۔ گھر اس لئے ہوتا ہے کہ پردہ ہو گرمی ، سردی ، بارش ، جھگڑ سے بچاؤ ہو۔ آرام کیلئے ۔ مکڑی کا جالا ان ضرورتوں میں سے ایک کو بھی پورا نہیں کرتا۔ بد مذہب لوگوں کا بھی یہی حال ہے۔