حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 349 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 349

حقائق الفرقان ۳۴۹ سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ تمہاری بی بی رہ جائے گی عذاب میں کیونکہ وہ پیچھے رہنے والوں میں ہے۔ تفسیر۔ انسان کو جب اپنے کسی پیارے کا پیام آتا ہے یا اس کی طرف سے کوئی آدمی ۔ تو بہت خوش ہوتا ہے۔ بوعلی سینا کا ذکر ہے کہ ایک مریض کے مرض کا حال معلوم نہ ہو سکا۔ اس لئے اس نے کہا کہ مختلف شہروں کا نام لو ۔ جب ایک شہر کا نام لیا تو اس کے چہرہ کی حالت تبدیل ہوئی۔ پھر اس شہر کے محلوں کا نام لینے کے لئے کہا۔ جب ایک محلہ کا نام آیا تو اس کے چہرہ پر غیر معمولی اثر نظر آیا۔ پھر ایک گھر کے آدمیوں کا نام لینا شروع کیا تو اس کی نبض کی حالت متغیر ہو گئی ۔ اور وہ سمجھ گیا کہ فلاں عورت اس کی محبوبہ ہے۔ اس کے ساتھ شادی کیلئے ہدایت کی تو وہ اچھا ہو گیا۔ انبیاء کا معاملہ ہی جدا ہے۔ ان کا جناب احدیت سے خاص تعلق ہوتا ہے۔ سی بھم ۔ بعض معنے کرتے ہیں کہ ان کو برا کہا۔ یہ غلط ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ حضرت لوط نے ان کو مہمان جان کر گھر آنے کیلئے اصرار کیا۔ انہوں نے انکار کیا تو ان کو برا لگا کہ کیوں مہمانی قبول نہیں کرتے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۶) ۳۶،۳۵ - إِنَّا مُنْزِلُونَ عَلَى اَهْلِ هُذِهِ الْقَرْيَةِ رِجْرًا مِّنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ - وَلَقَدْ تَرَكْنَا مِنْهَا آيَةً بَيْنَةً لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ - ترجمہ ۔ بے شک ہم اس بستی والوں پر نازل کرنے والے ہیں ایک آفت آسمان سے کیونکہ وہ بدکاری کرتے تھے۔ بے شک ہم نے چھوڑ رکھا اس کا ظاہر نشان ان لوگوں کے لئے جو عقل رکھتے ہیں ۔ تفسير - من السَّمَاءِ - قرآن میں جہاں مِنَ السَّمَاء آئے اس کے معنے اٹل کے ہوتے ہیں۔ تركنَا مِنْهَا آيَةً ۔ کئی قوموں پر عذاب آئے اور انکا نشان ہی نہیں رہا۔ مگر خدا نے اس بدذات قوم کے عذاب کا نشان اب تک موجود رکھا ہے۔ جہاں یہ قوم ہلاک ہوئی اسے ڈیڈی ( بحیرہ مردار ) کہتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۶) DEAD SEA