حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 348
حقائق الفرقان ۳۴۸ سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ تفسیر - مَوَدَّةَ بَيْنِكُمْ ۔ یعنی تمہاری بت پرستی کی جڑ یہ ہے کہ باہم دوستانہ کے لحاظ سے خدا کے احکام کی پرواہ نہیں کرتے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۶) ۲۷ - فَأَمَنَ لَهُ لُوطٌ وَقَالَ إِنِّي مُهَاجِرٌ إِلى رَبِّي إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۔ ترجمہ ۔ تو ایمان لے آیا ابراہیم پر لوط اور کہا میں ہجرت کرتا ہوں اپنے رب کی طرف کیوں کہ وہ بڑا ز بر دست حکمت والا ہے۔ تفسیر - مُهَاجِرُ إِلى رَبِّي - اللہ تعالیٰ کیلئے مومن کو بہت کچھ چھوڑنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات عقائد و رسومات کو، بعض اوقات مکان کو ، خوراک کو بعض اوقات احباب کو، اقرباء کو، بعض اوقات وطن کو ۔ غرض تمام ایسی چیزیں جو ظلمات سے نور کی طرف جانے یا آئندہ ترقیات میں مانع ہوں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۶) ۲۸ - وَوَهَبْنَا لَهُ اسْحَقَ وَيَعْقُوبَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتٰبَ وَ آتَيْنَهُ أَجْرَةً فِي الدُّنْيَا وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِينَ ۔ ترجمہ ۔ اور ہم ہی نے عطا فرمایا ابراہیم کو اسحاق اور یعقوب اور اس کی اولاد میں نبوت رکھی اور کتاب، اور دنیا ہی میں اس کا اجر ہم نے اس کو دیا اور کچھ شک نہیں کہ وہ آخرت میں بڑے سنوار والوں میں سے ہے۔ تفسیر - آجرة في الدنيا - مجوس ، یہودی ، عیسائی ، مسلمان سب ابراہ ابراہیم کو مقدس و راست باز سمجھتے ہیں۔ ابراہیم کے معنے ایمانداروں ، مقدسوں کا باپ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۶) وَ لَمَّا أَنْ جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِيءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرُعًا وَ قَالُوالَا تَخَفْ وَلَا تَحْزَنْ إِنَّا مُنَجُوكَ وَ أَهْلَكَ إِلَّا امْرَأَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغَبِرِينَ - ترجمہ ۔ اور جب پہنچے ہمارے بھیجے ہوئے لوط کے پاس ان کے سبب سے ناخوش ہوا اور بہت تنگ دل ہوا اور فرشتوں نے کہا تم نہ ڈرو۔ نہ غم کرو ہم تمہیں اور تمہارے لوگوں کو بچالیں گے مگر