حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 347
حقائق الفرقان ۳۴۷ سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ ١٨ - إِنَّمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ أَوْثَانَا وَ تَخْلُقُونَ إِفْكًا إِنَّ الَّذِينَ تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَمْلِكُونَ لَكُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوا عِنْدَ اللَّهِ الرِّزْقَ وَ دوو وهُ وَاشْكُرُوا لَهُ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ - اعبدوه ترجمہ ۔ سوائے اس کے نہیں کہ تم تو عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا مورتوں کی اور جھوٹی باتیں بناتے ہو۔ کچھ شک نہیں کہ جن کو تم پوجتے ہو اللہ کے سوا وہ تمہاری روزی کے مالک نہیں تو تم تلاش کرو اللہ ہی کے پاس روزی اور اسی کی عبادت کرو اور اس کا شکر ، اور اس کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔ تفسیر ۔ تَخْلُقُونَ افعا۔ جھوٹ بنا لیتے ہو۔ فَابْتَغُوا عِنْدَ اللهِ الرِّزْق ۔ یہ ایمان پیدا ہو تو انسان بہت سے گناہوں سے بچ جائے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۶) ۲۴- وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِأَيْتِ اللَّهِ وَلِقَابِهِ أُولَئِكَ يَبِسُوا مِنْ رَّحْمَتِي وَ أُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ - ترجمہ ۔ اور جنہوں نے انکار کیا اللہ کی آیتوں کا اور اس کے دیدار کا تو یہی لوگ ہیں جو اللہ کی رحمت سے ناامید ہو گئے ہیں اور یہی لوگ ہیں جن کے لئے ٹیس دینے والا عذاب ہے۔ الله تفسير - مِنْ رَّحْمَتِی ۔ اس رحمت سے جس سے ان ہوتے ہیں۔ ، صالحین ، اولیاء ، مومنین متمتع انبیاء ، صا ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۶) ۲۶۔ وَقَالَ إِنَّمَا اتَّخَذْتُم مِّنْ دُونِ اللَّهِ أَوْثَانَا مَوَدَّةَ بَيْنِكُمُ فِي الحيوة الدُّنْيَا ثُمَّ يَوْمَ الْقِيمَةِ يَكْفُرُ بَعْضُكُمْ بِبَعْضٍ وَ يَلْعَنُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا وَمَا وَنَكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِّنْ تُصِرِينَ - ترجمہ ۔ اور ابراہیم نے کہا اس کے سوا نہیں کہ تم نے تو بنارکھے ہیں اللہ کے سوا بت آپس کی محبت کے سبب دنیا کی زندگی میں ۔ پھر قیامت کے دن بعض کا بعض منکر ہو جائے گا اور لعنت بھیجے گا ایک پر ایک اور تمہارا ٹھکانا آگ میں ہوگا اور تمہارا کوئی بھی مددگار نہ ہوگا۔