حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 346 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 346

حقائق الفرقان ۳۴۶ سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ ۱۳ - وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا اتَّبِعُوا سَبِيلَنَا وَلَنَحْمِلُ خَطِيكُمْ وَ مَا هُمْ بِحْلِينَ مِنْ خَطِيهُم مِّنْ شَيْءٍ إِنَّهُمْ لَكَذِبُونَ - ترجمہ ۔ اور کافر کہنے لگے ایمانداروں سے کہ تم ہماری راہ چلو ہم اٹھائیں گے تمہارے گناہ ۔ حالانکہ وہ اٹھانے والے نہیں ان کے گناہ میں سے کچھ بھی۔ کچھ شک نہیں کہ وہ تو بڑے جھوٹے ہیں۔ تفسیر وَلَنَحْمِلُ خَطِیكُمْ ۔ کئی پیرایسے پائے جاتے ہیں جنہوں نے اپنے پیروؤں کو ایسے فقرے کہہ کہہ کر گناہ پر دلیر کر دیا ہے۔ ان کا انجام بد ہوگا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۶) ۱۴- وَ لَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَ اَثْقَالًا مَعَ أَثْقَالِهِمْ وَلَيُسْأَلُنَّ يَوْمَ الْقِيمَةِ عَمَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ - ترجمہ ۔ وہ ضرور اٹھائیں گے اپنے بوجھ اور اپنے بوجھوں کے ساتھ اور بھی بوجھ اور ضروران سے پوچھ پاچھ ہو گی قیامت کے دن ان باتوں کی جو وہ بنایا کرتے تھے۔ تفسیر - اثْقَالًا مَعَ اثْقَالِهِمْ - کچھ اور بوجھ اضلال کا نہ کہ کفارہ کا ۔ جیسا کہ وَمَا هُمْ بِخَيلِينَ مِنْ خَطِيهُمُ (العنكبوت: ۱۳) میں بتایا۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۲) ۱۵ - وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلى قَوْمِهِ فَلَبِثَ فِيهِمْ أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا فَأَخَذَهُمُ الطُّوفَانُ وَهُمْ ظُلِمُونَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے بھیجا نوح کو اس کی قوم کی طرف اور وہ ان میں رہا ہزار برس مگر پچاس کم ۔ پھر ان کو طوفان نے لیا اور وہ ظالم تھے۔ تفسیر - فَلَبِثَ فِيهِمُ الْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا۔ یہ ایک لمبی بحث ہے کہ ۹۵۰ برس عمر کسی انسان کی ہو سکتی ہے یا نہیں۔ ایسے معترضوں کے ذوق پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ حضرت نوح کی شریعت ۹۵۰ برس تک رہی میرے نزدیک تو اس میں کوئی استبعاد نہیں ۔ جب قرآن مجید میں آ گیا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۶ )