حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 345 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 345

حقائق الفرقان ۳۴۵ سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ ۹ - وَ وَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا وَإِنْ جَاهَدُكَ لِتُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا إِلَى مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے وصیت کی ہے انسان کو اس کے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کی اور اگر تیرے ماں باپ سخت کوشش کریں کہ تو شریک ٹھہرا میرا ایسی چیز کو جس کا تجھے علم نہیں تو تو ان کی اطاعت نہ کرنا۔ تم سب کو میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے تو میں تم کو بتادوں گا جو تم کیا کرتے تھے۔ تفسیر۔ ماں باپ جن کی اطاعت اور فرماں برداری کی خدا نے سخت تاکید فرمائی ہے۔ خدا کے مقابلہ میں اگر وہ کچھ کہیں تو ہرگز نہ مانو۔ فرماں برداری کا پتہ مقابلے کے وقت لگتا ہے کہ آیا فرماں بردار اللہ کا ہے یا کہ مخلوق کا ۔ ماں باپ کی فرماں برداری کا خدا نے اعلیٰ مقام رکھا ہے اور بڑے بڑے تاکیدی الفاظ میں یہ حکم دیا ہے۔ ان کے کفر و اسلام اور فسق و فجور یا دشمن اسلام وغیرہ ہونے کی کوئی قید نہیں لگائی اور ہر حالت میں ان کی فرمانبرداری کا تاکیدی حکم دیا ہے مگر پھر مقابلہ کے وقت ان کے متعلق بھی فرمادیا کہ إِنْ جَاهَدُكَ لِتُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا۔ اگر خدا کے مقابلہ میں آجاویں تو خدا کو مقدم کرو۔ ان کی ہر گز نہ مانو۔۔۔۔۔۔ غرض نفس ہو یا دوست ہوں ۔ رسم ہو یا رواج ہو۔ قوم ہو یا ملک ہو۔ ماں باپ ہوں یا حاکم ہوں ۔ جب وہ خدا کے مقابلہ میں آجاویں یعنی خدا ایک طرف بلاتا ہے اور یہ سب ایک طرف تو خدا کو مقدم رکھو۔ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۲) ١٢ - وَ لَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَيَعْلَمَنَّ الْمُنْفِقِينَ - ترجمہ ۔ اور اللہ ضرور ظاہر کرے گا ایمانداروں کو اور ضرور منافقوں کو بھی ظاہر فرمائے گا۔ تفسیر ۔ وَ لَيَعْلَمَن ۔ علم دو قسم ہے۔ ایک ازلی قبل از وجود اشیاء۔ دوم ساتھ ساتھ جب چیز جو حادث ہو۔ یہ دوسرا علم ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۲)