حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 341 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 341

حقائق الفرقان ۳۴۱ سُوْرَةُ الْقَصَصِ کہ وہ مکہ جہاں سے تمہیں نکالا گیا ۔ جہاں کے لوگوں کے سامنے کوئی تدبیر نہ چل سکی ایک وقت آتا ہے کہ اسی مکہ میں تم فاتح بن کر داخل ہو گے ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۵) ۸۷- وَمَا كُنْتَ تَرْجُوا أَنْ يُلْقَى إِلَيْكَ الْكِتَبُ إِلَّا رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ ظَهِيرًا لِلْكَفِرِينَ - ترجمہ ۔ اور تجھ کو امید نہ تھی کہ تیری طرف اتاری جائے گی کتاب مگر تیرے رب کی مہربانی سے اتاری گئی تو تو مددگار نہ بننا کبھی کافروں کا ۔ تفسیر - إِلَّا رَحْمَةً مِنْ رَبِّكَ - ہماری سرکار نہ کسی یونیورسٹی میں پڑھے۔ نہ تعلیم یافتوں میں رہے پھر ایسا قرآن شریف بخشا جس کو ساری دنیا کا فلسفہ باطل نہیں کر سکتا ۔ پس وہی خدا اپنی رحمت سے دنیا کا ۔ تمہیں دشمنوں پر مظفر و منصور کرے گا اگر چہ دشمنوں پر غلبہ اور تمام عرب کا مسلمان ہونا محال نظر آتا ہے تو ایسی کتاب کی تجھ ایسے امی سے کب امید کی جا سکتی تھی ۔ جس خدا نے اپنی رحمت سے یہ کام کیا وہ بھی کرے گا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۵) فَلَا تَكُونَنَّ ظَهِيرًا لِلْكَفِرِینَ ۔ یہ موسیٰ سے مماثلت ہے ۔ آپ کے ہاتھ سے بھی صرف ایک آدمی مارا گیا ۔ احد میں ایک شخص بڑے جوش سے بڑھا کہ میں نبی کو ماروں گا۔ آپ نے کہا آنے دو۔ صحابہ نے عرض کیا۔ بہت تیز ہے۔ فرمایا۔ اللہ حافظ ہے۔ کسی کا خنجر لے کر چر کا لگا دیا وہ پیچھے لوٹا اور پھر مر گیا۔ م تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۷۲) ۸۹- وَلَا تَدْعُ مَعَ اللهِ الهَا أَخَرَ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ كُلٌّ شَيْءٍ هَالِكُ إِلَّا وَجْهَهُ لَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ - ترجمہ ۔ اور نہ پکار اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود، کوئی بھی تو سچا معبود نہیں اللہ کے سوا۔ ہر ایک چیز ہلاکت رکھتی ہے لیکن اللہ کی ذات پاک ہے۔ اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم سب لوٹ جاؤ گے ۔ تفسیر - كُلِّ شَيْءٍ هَالِكُ إِلَّا وَجْهَهُ - ہرے تے ۔ ہر شے اسکی ذات کے سوا فنا ہونے - ہونے والی ہے۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۴۱ حاشیه )