حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 340 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 340

حقائق الفرقان ۳۴۰ سُوْرَةُ الْقَصَصِ بات قریب ہے۔ یعنی عنقریب تم حکمران ہونے والے ہو۔ اور ان چھتروں کی بجائے محلوں میں رہو گے۔ قادیان میں کیا ہے۔ لباس، زبان، منظر وغیرہ کے اعتبار سے کچھ بھی نہیں۔ مگر خدا کا نام لینے والا ایک شخص پیدا ہوا۔ تو اس کے نفوس قدسیہ کے فیض سے تم ( تین سو بند ھے) بیٹھے ہو۔ بوعلی سینا کے ایک شاگرد نے کہا۔ استاد آپ نبوت کا دعوی کرو۔ اس وقت تو خاموش رہے ۔ بعد ازاں ایک موقع پر جبکہ ہوا تیز وسر تھی اور پانی یخ بستہ۔ اس نے شاگرد کو حکم دیا کہ کپڑے اتار کر اس میں کود پڑو۔ اس نے استعجاب کی نظر سے دیکھا ۔ بو علی سینا نے پوچھا۔ کیوں؟ کہا۔ آپ کو جنون تو نہیں ہو گیا ؟ اس پر حکیم بولا نادان تیرے جیسے فرماں برداروں کی امید پر نبوت کروں؟ دیکھ ایک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیرو تھے۔ کہ خون بہا دیئے۔ اور گھمسان کی جنگوں میں جہاں موت سامنے دکھائی دیتی۔ سر کٹوانے کا حکم دیا اور انہوں نے چوں تک نہ کی ۔ اور ایک تو ہے کہ جانتا ہے کہ میں طبیب ہوں ۔ پھر سردی سے ڈرتا ہے ! صحابہؓ کی مرہم پٹی کا بھی تسلی بخش انتظام نہ تھا۔ بو علی سینا نے دلیل نبوت دی کہ خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ایک فرماں بردار جماعت کر دیتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۵) ٨٦ - إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ قُلْ رَبِّي أَعْلَمُ مَنْ جَاءَ بِالْهُدَى وَمَنْ هُوَ فِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ - ترجمہ ۔ بے شک تیرے رب نے تجھ پر قرآن اتارا البتہ وہ ضرور تجھ کو پھیر لانے والا ہے پہلی جگہ کہہ دے میرا رب خوب جانتا ہے کون ہدایت لے کر آیا ہے اور کون بالکل گمراہی میں پڑا ہے۔ تفسیر۔ بے شک وہ جس نے تجھے قرآن کا پابند بنایا۔ یقیناً تجھے اصلی وطن ( مکہ ) میں پھیر لے جائے گا۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۸ حاشیه ) ترَادُكَ إِلى مَعَادٍ - قرآن جب کوئی بڑا دعویٰ کرتا ہے تو ساتھ ہی اس کے دلیل دیتا ہے جو بہت قوی ہوتی ہے۔ پہلے فرمایا کہ میرے اتباع بادشاہ ہو جاویں گے۔ اس کی دلیل میں فرمایا کہ یہ قرآن جس میں لکھا ہے کہ تیرے ساتھی حکمران بن جائیں گے۔ اسی میں یہ پیشگوئی کی جاتی ہے بہت وی ہوتی ہے۔ پہلے فرمایا کہ میرے کا