حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 333
حقائق الفرقان ۳۳۳ سُوْرَةُ الْقَصَصِ ۵۲ - وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے متواتر باتیں بتائی ہیں ان کو تا کہ وہ نصیحت پکڑیں۔ بڑے آدمی ہو جائیں ۔ تفسیر وَضَلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ ۔ اپنی سچائی اور سچائی کی باتوں کو لگا تا ہم نے پہنچایا۔ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ ۔ تاکہ رسم کی ۔ عادت کی ۔ جہالت کی ۔ محبت کی صحبت کی۔ ایک شخص نے حضرت صاحب سے عرض کیا کہ میں تہجد تک پڑھتا اور خدا اور رسول کے لئے غیرت مند تھا ۔ اب ایم ۔ اے پڑھتا ہوں۔ خدا کی ہستی میں شبہ پڑ گئے ۔ آپ نے فرمایا ۔ جس سیٹ پر تم بیٹھتے ہو اس کے ساتھ ضرور کوئی دہر یہ ہوگا۔ جس کی صحبت کی ظلمت نے یہ حالت کر دی ۔ وہ قائل ہو گیا۔ کہ بالکل صحیح ہے۔ کچھ مدت ہوئی ۔ میں نے اسے خط لکھا ۔ وہ لکھتا ہے۔ اس دن سب ظلمت جاتی رہی ۔ کبریائی کی ظلمتیں دور ہو جاتی ہیں ۔ ۵۵ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۳ ، ۱۹۴) أُولَئِكَ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُمُ مَّرَّتَيْنِ بِمَا صَبَرُوا وَ يَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ وَمِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ - ترجمہ ۔ یہی لوگ ہیں جن کو دہراد ہرا اجر دیا جائے گا ان کے صبر کے سبب سے اور بدی کا دفعیہ نیکی سے کرنے کے باعث سے اور اس سبب سے کہ وہ ہمارے دیئے ہوئے میں سے کچھ خرچ کرتے رہتے ہیں ۔ تفسیر - صبروا - صبر کے معنے بدی سے رکنا ۔ امیری، غریبی دونوں حالتوں میں مشکلات پیش آتے ہیں ۔ ایسے موقع میں افراط و تفریط سے بچ کر حق پر ثابت قدم رہنا۔ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ۔ مومن ضرور دوسرے کو اپنے وقت، علم، پیسہ، روٹی ۔ غرض : غرض ہر ایک خدا کی دی ہوئی چیز سے خرچ کرتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۴) پہلی کتابوں کے ماننے والے اگر قرآن کریم پر بھی ایمان لائے تو انہیں دو ہرا بدلہ ملے گا اس لئے کہ انہوں نے بڑی ہی برد باری کی ۔ اور ان کی چال ہی ایسی ہے کہ بدی کا مقابلہ نیکی کے ساتھ کر دیتے ہیں ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۱)