حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 332
حقائق الفرقان ۳۳۲ سُوْرَةُ الْقَصَصِ مسیح موعود کو کہتے ہیں کہ مسیح ہے تو مسیح والے معجزے کیوں نہیں دکھاتا ) ۔ اس کا جواب فرماتا ہے کیا موسیٰ کے وہ نشانات دیکھ کر انکار کرنے والوں نے انکار نہیں کیا ؟ پس منکروں کے لئے تو پھر بھی جائے انکار ہے ۔ ( ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۳) ۵۰ - قُلْ فَأْتُوا بِكِتَبٍ مِنْ عِنْدِ اللهِ هُوَ أَهْدَى مِنْهُمَا اتَّبِعُهُ إِنْ كُنْتُمْ صدِقِينَ ۔ ترجمہ ۔ تو جواب دے کوئی کتاب لا و اللہ کی طرف سے جو ان دونوں سے ہدایت میں بہتر ہو ( یعنی قرآن شریف و تو رات سے ) کہ میں اس کی پیروی کروں جب تم سچے ہو۔ تفسير - هُوَ اهْدَى مِنْهُما - یعنی تو رات کی پیشگوئی نہیں مانتے تو پھر اور کتاب لے۔ اس میں اپنی پیشگوئی دکھا دوں ۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۲) ۵۱- فَإِن لَّمْ يَسْتَجِيبُوا لَكَ فَاعْلَمْ أَنَّمَا يَتَّبِعُونَ أَهْوَاءَهُمْ وَ مَنْ أَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوَلَهُ بِغَيْرِ هُدًى مِّنَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ - ترجمہ ۔ پس اگر یہ لوگ تیری بات کا جواب نہ دیں تو جان لے کہ اس کے سوا نہیں کہ اپنی گری ہوئی خواہشوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور اس سے بڑھ کر گمراہ کون ہے جو اپنی گری ہوئی خواہش کے پیچھے پڑا بغیر اللہ کی راہنمائی کے۔ کچھ شک نہیں کہ ظالم جس راہ پر ہیں وہ اللہ کی بتائی ہوئی نہیں۔ تفسیر - اتَّبَعَ هَوله - ہوا کے تابع ہونے سے اختلاف اٹھے ہیں ۔ ورنہ اگر صدق نیازمندی پاک صحبت اور اللہ کی رضا مندی ہو تو پھر اختلاف کیوں ہو۔ اور کیوں اللہ کے مرسلوں کا انکار کیا جاوے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۳ ) فَاعْلَمْ أَنَّهَا يَتَّبِعُونَ أَهْوَاءَهُمْ وَ مَنْ أَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوَلَهُ بِغَيْرِ هُدًى مِّنَ اللَّهِ - تو جان لے کہ وے چلتے ہیں پرے اپنی خواہش کے اور اُس سے بہکا کون جو چلے اپنی خواہش پر بن راہ بتائے اللہ کے۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۵ حاشیه )