حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 328
حقائق الفرقان ۳۲۸ سُوْرَةُ الْقَصَصِ ۳۲ وَ اَنْ اَلْقِ عَصَاكَ فَلَمَّا رَاهَا تَهْتَزُّ كَانَّهَا جَانٌّ وَلَّى مُدْبِرًا وَ لَمْ يُعَقِّبُ يَمُوسَى أَقْبِلُ وَلَا تَخَفْ إِنَّكَ مِنَ الْأَمِنِينَ - ترجمہ ۔ اور یہ کہ رکھ دے تو اپنی لاٹھی ۔ پھر جب اس کو موسیٰ نے دیکھا حرکت کرتی ہوئی اور پھن پھنائی ہوئی گویا کہ وہ سانپ ہے پھر چلا پیٹھ پھیر کر اور پیچھے مڑ کر بھی نہیں دیکھا۔ ہم نے فرمایا اے موسیٰ ! ادھر آو اور خوف نہ کرو تم تو بڑے امن والوں میں سے ہو۔ تفسير وَ أَنْ الْقِ عَصَاكَ ۔ یہ کشف کا وقت ہے۔ اللہ نے نظارہ دکھایا کہ میں تیرے ساتھ ایک جماعت کروں گا جو تیرے دشمنوں کو سانپ کی طرح کھا جائے گی ۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی فرمایا کہ مجھے ایک بستی دکھائی گئی ہے جو دوسری بستیوں کو کھا جائے گی ۔ یعنی مدینہ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۳) ٣٣- اسْلُكْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجُ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ وَاضْهُمُ إِلَيْكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهْبِ فَذَلِكَ بُرْهَانَنِ مِنْ رَّبِّكَ إِلَى فِرْعَوْنَ وَمَلَابِهِ إِنَّهُمُ كَانُوا قَوْمًا فَسِقِينَ - ترجمہ ۔ اور اپنا ہاتھ ڈالو اپنے گریبان میں نکلے گا بہت سفید بغیر روگ کے اور اپنی طرف ملاؤ اپنا باز و خوف سے پھر یہ دونوں دلیلیں ہیں تیرے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے رعب دار سرداروں کے لئے ۔ کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ نافرمان مفسد ہیں ۔ - تفسیر - فِي جَيْبِكَ أَي جَيْبَ قَمِيصِكَ تَخْرُجُ بَيضاء اس کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تمہیں ایک کتاب دے گا جو بے عیب ہوگی اور روشن ۔ اللہ نے فرمایا اَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مبينا ( النساء:۱۷۵) قرآن مجید بھی ایک ید بیضا ہے۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۳) لے ہم نے اتارا تمہاری طرف جگمگاتا ہوا نور۔