حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 329 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 329

حقائق الفرقان ۳۲۹ سُوْرَةُ الْقَصَصِ ۳۶،۳۵۔ وَ أَخِي هُرُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِسَانًا فَأَرْسِلْهُ مَعِيَ رِدْاً يُصَدِّقُنِي إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُكَذِّبُونِ - قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَ نَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطنًا فَلَا يَصِلُونَ إِلَيْكُمَا بِأَيْتِنَا أَنْتُهَا وَ مَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغَلِبُونَ - ترجمہ ۔ اور میرا بھائی ہارون وہ مجھ سے زیادہ صاف زبان ہے اس کو میرے ساتھ بھیج دیجئے مددگار بنا کر کہ وہ میری تصدیق کرے ۔ البتہ مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے جھٹلا ئیں گے ۔ اللہ نے فرمایا ہم قوت دیں گے تیرے بازو کو تیرے بھائی سے اور تم دونوں کو غلبہ دیں گے پھر وہ لوگ تم تک پہنچ بھی نہ سکیں گے ہماری نشانیوں کے سبب ۔ تم دونوں اور جو تم دونوں کی پیروی کرے وہی غالب ہوگا ۔ تفسير - هُوَ افْصَحُ مِنی ۔ دیکھو۔ انبیاء میں ہر گز عجب نہیں ہوتا کہ اپنے برابر یا اپنے سے بڑھ کر کسی کو نہ گردانیں ۔ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ ۔ یہ عربی کا محاورہ ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ ہم تیری مدد کریں گے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۳) ۳۸- وَقَالَ مُوسَى رَبِّي أَعْلَمُ بِمَنْ جَاءَ بِالْهُدَى مِنْ عِنْدِهِ وَ مَنْ تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ ۔ ترجمہ ۔ اور موسیٰ نے کہا میرا رب تو اس کو خوب جانتا ہے جو ہدایت لے کر آئے اس کے پاس سے اور جس کا انجام بخیر ہوتا ہے۔ بات یہ ہے کہ مظفر و منصور نہیں ہوتے ظالم ۔ تفسیر - إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ - پیشگوئی فرمائی کہ دیکھو ظالم مظفر ومنصور نہیں ہوں گے ۔ گویا خدا فیصلہ کرے گا کہ مَنْ جَاءَ بِالْهُدی کون ہے ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۳)