حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 327 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 327

حقائق الفرقان ۳۲۷ سُوْرَةُ الْقَصَصِ لأهلِهِ ۔ اپنے ساتھ والوں کو کہا۔ یوں ترجمہ میں نے اس لئے کیا کہ تو رات کے بیان میں جو الجهن۔ نا ہے وہ دور ہو جائے۔ لَعَلَى اتِيكُم مِّنْهَا ۔ ان امراء کے لئے یہ نمونہ شرم دلانے والا ہے۔ دیکھو امیر قافلہ خود کام تھے۔ فرماتا ہے اور اپنے کسی خدمتگار کو نہیں کہتا۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ایسا کرتے نے ایک دفعہ صحابہ کرام کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں تھے سب نے اپنے ا۔ نے اپنے اپنے ذمے ایک ایک کام لیا آپ نے فرمایا میں تم سب کے لئے لکڑیاں لے آتا ہوں ۔ چنانچہ آپ لائے ۔ یہ سنت ہے نبیوں کی ۔ اب تو ذرا کسی کی تنخواہ بڑھ جائے تو وہ معمولی کام کرنا اپنی ہتک سمجھتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۳) میں نے آگ دیکھی ہے تو کہ میں تمہارے پاس اسکی کوئی خبر لاؤں یا آگ کی کوئی چنگاری لاؤں تو کہ تم تا پو۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۳ حاشیہ ) ۳۱- فَلَمَّا انْتَهَا نُودِيَ مِنْ شَاطِئ الْوَادِ الْأَيْمَنِ فِي الْبُقْعَةِ الْمُبْرَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ أَنْ يَمُوسَى إِنِّي أَنَا اللَّهُ رَبُّ الْعَلَمِينَ - ترجمہ ۔ پھر جب وہ آگ کے پاس پہنچا آواز آئی میدان کے داہنے کنارے بابرکت مقام میں درخت کی طرف سے کہ اے موسیٰ ! میں ہی ہوں اللہ تمام جہانوں کا بتدریج کمال کو پہنچانے والا ۔ تفسیر۔ پس جب اس کے پاس آیا برکت والے میدان کے کنارے سے مبارک زمین میں درخت کی طرف سے پکارا گیا کہ اے موسیٰ ! یقیناً میں ہوں اللہ عالموں کا پروردگار۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۴ حاشیہ ) مِنَ الشَّجَرَةِ - درخت کی طرف سے۔ نہ یہ کہ نعوذ باللہ درخت بولتا تھا ۔ ولتا تھا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۳)