حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 302 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 302

حقائق الفرقان ۳۰۲ سُورَةُ النَّمْلِ ۴۳- فَلَمَّا جَاءَتْ قِيلَ أَهْكَذَا عَرْشُكِ قَالَتْ كَأَنَّهُ هُوَ وَأُوتِينَا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهَا وَكُنَّا مُسْلِمِينَ - ترجمہ ۔ تو جب وہ آ پہنچی تو اس سے کہا کیا تیرا تخت ایسا ہی ہے۔ بولی گویا یہ تو ہو بہو ویسا ہی ہے اور ہمیں تو پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا اور ہم پہلے ہی فدائی فرمانبردار بن چکے تھے (اللہ کے ) ۔ گانہ ھو ۔ یہ اس کی دانشمندی کی دلیل ہے کہ دھوکہ نہیں ہوا۔ کہہ دیا۔ گویا کہ ایسا ہی ہے حالانکہ انہوں نے نگرُوا لَهَا تک نوبت پہونچادی تھی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۹۰) ۴۵- قِيلَ لَهَا ادْخُلِي الصَّرْحَ فَلَمَّا رَاتُهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَ كَشَفَتْ عَنْ سَاقَيْهَا قَالَ إِنَّهُ صَرْحُ مُبَرَّدُ مِنْ قَوَارِيرَهُ قَالَتْ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي وَ أَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَنَ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - ترجمہ ۔ اسے کہا گیا گیا کہ داخل ہو ہو محل میں جب اس اس مل نے محل کو دیکھا تو تو سمجھی پانی کا کا گڑھا گہرا اور کھولا اپنی پنڈلیوں کو ( یعنی گھبرا گئی) سلیمان نے کہا وہ تو جڑاؤ شیش محل ہے ۔ بلقیس نے کہا اے میرے رب ! میں نے اپنا ہی نقصان کیا اور میں ایمان لائی۔ اپنا معاملہ سپر د بحق کر دیا سلیمان کے ساتھ ہو کر رب العالمین پر۔ تفسیر - ادخلي الصرح - محل دیا۔ اور ساتھ ہی اس طرح ایک وعظ کیا ۔ كَشَفَتْ عَنْ سَاقَيْهَا ۔ اس کے معنے ہیں گھبرا گئی خوب یا درکھو آپ کا مطلب یہ تھا کہ سورج کو تیری قوم جو پرستش کرتی ہے وہ ایسی ہی غلطی میں گرفتار ہے۔ جس طرح یہ شیشہ ہے اور اس کے نیچے پانی ہے۔ ایسا ہی سورج کو روشنی دینے والا ایک اور نور ہے۔ اصل وہی ذات ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸،۲۱ جولائی ۱۹۱۰ صفحہ ۱۹۰) آپ کے متعلق شریر لوگوں نے یہ قصے مشہور کر رکھے ہیں کہ ان کی بیوی مشرک تھی۔ اور ایک