حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 301 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 301

حقائق الفرقان ۳۰۱ سُوْرَةُ النَّمْلِ تفسیر۔ انا اتيک ۔ میں ایسا بنالا تا ہوں ۔ لَقَوِی آمین ۔ اس کے جواہرات کے متعلق امانت کا یقین دلایا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱/ ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۰) ۴۱- قَالَ الَّذِي عِنْدَهُ عِلْمٌ مِّنَ الْكِتٰبِ أَنَا آتِيكَ بِهِ قَبْلَ أَنْ يَرْتَدَّ إِلَيْكَ طَرْفُكَ فَلَمَّا رَاهُ مُسْتَقِرًّا عِنْدَهُ قَالَ هُذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّي لِيَبْلُوَنِي وَاشْكُرُ ام اكْفُرُ وَمَنْ شَكَرَ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ رَبِّي غَنِيٌّ كَرِيمٌ - ترجمہ ۔ ایک شخص بولا جس کو تو ریت شریف کا علم تھا حضور میں لائے دیتا ہوں قبل اس کے کہ لوٹے آپ کی جانب طرف آپ کی اور جب سلیمان نے اس تخت کو دیکھا دھرا ہوا اپنے پاس کہا یہ تو میرے رب کے فضل سے ہے تا کہ وہ مجھے دیکھے کہ آیا میں شکر کرتا ہوں یا نا شکری اور جو شکر کرتا ہے تو وہ اپنے لئے سعی کرتا ہے اور جو کفر کرتا ہے تو بے شک میرا رب بے نیاز و کریم ہے۔ تفسیر قَبْلَ أَنْ يَرْتَدَّ إِلَيْكَ طَرْفُكَ - سرکاری معاملہ جو ہر سہ ماہی یاششماہی کے بعد آتا ہے اسے طرف کہتے ہیں۔ (۲)۔ بادشاہوں کو کسی بات کا خیال لگا ہو ۔ اس خیال کے متعلق جواب آوے تو اسے طرف کہتے ہیں۔ (۳)۔ عربی زبان میں یمن سے جو قاصد آوے اسے طرف کہتے ہیں کیونکہ وہ عرب سے ایک طرف پر ہے۔ پس معنے ہوئے کہ قبل اس کے کہ یمن کے لوگ آئیں ۔ یا آپ کو جن کے آنے کا خیال ہے وہ آئیں یا قبل اس کے کہ آپ کا مالیہ وصول ہو ۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸٬۲۱ جولائی ۱۹۱۰ صفحہ ۱۹۰) ۴۲ - قَالَ نَكِرُوا لَهَا عَرْشَهَا نَنْظُرُ أَتَهْتَدِى لَمْ تَكُونُ مِنَ الَّذِينَ لَا يَهْتَدُونَ ۔ ترجمہ ۔ سلیمان نے کہا تخت کی صورت بدل دو اس کے لئے ۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا وہ پہچانتی ہے یا ان میں سے ہو جاتی ہے جو پہچانتے نہیں ۔ تفسیر - نَكِرُوا لَهَا عَرْشَهَا ۔ اس تخت کو ایسا بناؤ کہ اسے اپنا تخت ناپسند ہو جاوے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ صفحہ ۱۹۰)