حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 303 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 303

حقائق الفرقان ۳۰۳ سُورَةُ النَّمْلِ انگوٹھی کے زور سے سب حکومت کرتے تھے۔ جب وہ گم ہو گئی۔ تو سلطنت بھی چھن گئی ۔ اور ایک دیو ان کی شکل پر ہو کر اس ملک پر متصرف و قابض ہوا ۔ وغير ذلك مِنَ الْمُنخرفات۔ جن کی نقل بھی ایک مومن کی غیرت گوارا نہیں کر سکتی۔ اللہ تعالیٰ نے ان سب مطاعن کی تردید کے لئے یہ بیان مفصل کیا اور بتایا کہ ان کی بیوی تو مسلمان تھی۔ چنانچہ وہ خود کہتی ہے۔ وَأُوتِينَا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهَا وَكُنَّا مُسْلِمِينَ اور پھر کہا وَ اسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَنَ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۶ نمبر ۱۱ ماه نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۴۳۴) ۴۶- وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى ثَمُودَ أَخَاهُمُ صَلِحًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ فَإِذَا هُمْ فَرِيقِنِ يَخْتَصِمُونَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے بھیجا ثمود کی طرف اس کے بھائی صالح کو کہ عبادت کرو اللہ ہی کی ۔ وہ اتفاقاً دو ۔ فریق ہو کر آپس میں جھگڑنے لگے ۔ لق ہو کر آپس میں جھگڑ تفسیر - اعْبُدُوا الله - کامل محبت ۔ کامل فرماں برداری کامل تضرع ایک ہی ذات پاک کیلئے ہو جس کا نام اللہ ہے۔ فَرِيقُین ۔ ایک ماننے والے۔ ایک منکر ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸،۲۱ جولائی ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۰) ۴۸- قَالُوا اطَّيَّرْنَا بِكَ وَ بِمَنْ مَّعَكَ قَالَ خَبِرُكُمْ عِنْدَ اللَّهِ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمُ تُفْتَنُونَ - ترجمہ ۔ وہ بولے ہم نے تو برا پایا اور بدفالی لی تجھ سے اور تبا اور بدفالی لی تجھ سے اور تیرے ساتھ والوں سے ۔صار والوں سے ۔ صالح نے کہا تمہاری برائی و بد فالی تو اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ ہاں تم لوگ آزمائے جاتے ہو۔ تفسیر - طير نابك - برابر حصہ اٹھایا ہے ۔ ہم نے تجھ سے اور تیرے ساتھ والوں سے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۹۰)