حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 288 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 288

حقائق الفرقان ۲۸۸ سُورَةُ النَّمْلِ دیکھا انجام شریر کیسا ہوا۔ موسیٰ کو ہدایت اور ہدایت پر بشری اور مخالف محروم تباہ ہلاک۔ ( بدر جلد ا نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ صفحه (۶) ١٦ - وَلَقَدْ لَقَدْ آتَيْنَا دَاوُدَ وَسُلَيْمَنَ عِلْمًا وَقَالَا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي فَضَّلَنَا عَلَى كَثِيرٍ مِّنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ - ترجمہ ۔ اور تحقیق ہم نے داؤ د اور سلیمان کو حکم دیا۔ ان دونوں نے کہا اللہ کا شکر ہے جس نے ہم کو بزرگی دی بہت سے لوگوں پر، اپنے ایماندار بندوں سے ۔ تفسیر - آتَيْنَا دَاوُدَ وَ سُلَيْمَنَ عِلْمًا علم ، حصولِ خرچ ، صحت، دماغ ، استاد، فرصت اور سب سے بڑھ کر فضل الہی پر موقوف ہے۔ بغیر فضل الہی کچھ بھی نہیں ہوتا۔ جس کی جاذب دعائیں ہیں ۔ اتينا اسی واسطے فرمایا۔ وَقَالَا الْحَمْدُ لِلَّهِ ۔ دوسرا ذریعہ حصولِ علم کا حمد وشکر ہے۔ وَلَئِنْ شَكَرْتُمْ لا زيد تكُم (ابراهيم: ۸)۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ صفحه ۱۸۹) وَقَالَا الْحَمْدُ لِلَّهِ - مسلمانوں کو زیادہ حمد چاہیے ۔ داؤد و سلیمان کو جو دیا گیا تھا وہ قرآن کے ایک حصہ میں آ گیا۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۰) اللہ کا نام رب ہے۔ رب کے معنے ادنی درجہ اور ادنیٰ حالت سے اعلیٰ درجہ تک پہنچانے والا نباتات، حیوانات، جمادات سب میں یہی حالت ہے۔ بڑ کا تخم دیکھو۔ کھجور کی گٹھلی کی پشت پر جو بار یک نشیب ہوتا ہے۔ اس کو دیکھو۔ پھر دیکھو کھجور کا اور بڑ کا کتنا بڑا درخت بن جاتا ہے۔ ابراہیم بڑا آدمی ہے مگر اس کے باپ کے نام کی نسبت بحث ہے کہ اس کا کیا نام تھا۔ بعض آذرکو ان کا باپ مانتے ہیں ۔ بعض اس کے خلاف کہتے ہیں۔ مگر ابراہیم کو اللہ تعالیٰ نے کس قدر بڑھایا کہ امریکہ اور یورپ نے جس کو خدا کہا وہ بھی اسی کی نسل کا ایک انسان تھا۔ آج مسلمان با وجود اختلاف مذہب سارے کے ے اگر تم شکر کرو گے تو میں ( خود ) تم کو اور زیادہ کردوں گا۔