حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 287 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 287

حقائق الفرقان ۲۸۷ سُوْرَةُ النَّمْلِ ادْخِلْ يَدَكَ ۔ یہ تیسر انظارہ ہے۔ اس میں سمجھایا گیا کہ ہم تجھے روشن تعلیم کی کتاب دیں گے۔ جس میں کوئی بدی نہ ہوگی ۔ تسع آيت - عصا ، ید بیضا ، جراد، ضفادع ، دم، مری جس میں اکلوتے بیٹے مارے گئے ۔ طمس اموال طوفان (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸٬۲۱ جولائی ۱۹۱۰ صفحه ۱۸۹) ہاتھ جیب میں ڈال نکلے گا چمکتا ہوا ۔ کوئی اس میں عیب نہیں اور یہ دونشان اور نشانوں کو ملا کر نو نشان میں داخل ہیں۔ إِلَى فِرْعَوْنَ وَ قَوْمِهِ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَسِقِينَ - جا فرعون اور اس کی قوم کی طرف ۔ وہ بے شک فاسق ہو گئے ۔ اللہ تعالیٰ صرف کفر پر اس جہان میں نہیں پکڑتا۔ بلکہ شوخی کی سزا اس دنیا میں ملا کرتی ہے۔ ( بدر جلد ا نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ صفحه (۶) ۱۴ - فَلَمَّا جَاءَتْهُمُ ايْتُنَا مُبْصِرَةً قَالُوا هُذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ - ترجمہ ۔ جب اُن کے پاس آئیں ہماری آیتیں روشن پھر کہنے لگے یہ تو دھوکا صریح ہے۔ تفسیر۔ جب ان کے پاس نشان آگئے اور نشان بینائی کا موجب تھے۔ ان کو بینائی حاصل نہ ہوئی کیونکہ انہوں نے ان سے اندھوں کا سا کام لیا۔ بلکہ کہا کہ یہ دھوکہ بازیاں ہیں ۔ ( بدر جلد نمبر ۱۶ مورخه ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ صفحه ۶) ۱۵ - وَجَحَدُوا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنْفُسُهُمْ ظُلْمًا وَعُلُوًّا فَانْظُرُ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ ترجمہ ۔ اور انہوں نے انکار کیا ان نشانوں کا بے انصافی اور تکبر سے حالانکہ وہ خود یقین کر چکے تھے ان نشانوں کا تو دیکھو کیسا ہوا انجام مفسدوں کا ۔ تفسیر - وَجَحَدُوا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنْفُسُهُمْ ظُلْمًا وَ عُلُوا ۔ انکار کر دیا مگر دل ان کے مان گئے ۔ موجب انکار دو امر ہوئے کچھ ظلم کیا اور کچھ تکبر کیا۔ فَانْظُرُ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ