حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 275 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 275

حقائق الفرقان ۲۷۵ سُورَةُ الشُّعَرَاء (۴) کسل و کاہلی ۔ مسلمانوں میں یہ مرض آج کل بہت ہی بڑھا ہوا ہے۔ نماز میں ابن حزم کا مذہب یہ ہے کہ دعا اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَ الْكَسْلِ کو فرض سمجھتے ہیں ۔ عجز کے معنے ہیں اسباب کا جمع نہ ہونا کسل اسباب مہیا شدہ سے کام نہ لینا۔ (۵) - فَرِحُوا بِمَا عِنْدَهُم مِّنَ الْعِلْمِ (المومن : ۸۴) دوسرے کی تحقیر اور اپنے تئیں بہت کچھ سمجھنا اور اپنے علم پر نازاں ہونا۔ ان رکوعوں (۱۰،۹) میں انہی باتوں کا ذکر ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۸) ١٦٨ - قَالُوا لَبِنْ لَّمْ تَنْتَهِ يَلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ - ترجمہ ۔ وہ کہنے لگے اگر تو باز نہ آئے گا اے لوط ! تو ہم تجھے ضرور نکال دیں گے۔ تفسير - لتكونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ ۔ جب ناصح نے بیجا شہوت سے روکا۔ تو غضب میں آئے یہ دوسرا جرم ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۸) ۱۷۷ - كَذَّبَ أَصْحُبُ لُغَيْكَةِ الْمُرْسَلِينَ - ترجمہ ۔ اور کھجور بن کے رہنے والوں نے نبیوں کو جھٹلایا۔ جمہ۔ تفسیر - اصحب ليكة - آيك ندی کو کہتے ہیں۔ جو بہتی ہو ۔ بن بھی ترجمہ کیا ہے۔ ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۸) ۱۸۲ ، ۱۸۳ - اَوْفُوا الْكَيْلَ وَ لَا تَكُونُوا مِنَ الْمُخْسِرِينَ - وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ - ترجمہ ۔ اور پیمانوں کو پورا بھر دیا کرو اور نقصان پہنچانے والے نہ بنو۔ اور ترازو سے سیدھا تولا کرو۔ تفسیر - أوفوا الكيل - یہ حرص و طمع دنیوی کے چھوڑنے کا وعظ ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۸) لے اے اللہ میں تجھ سے ناتوانی اور کسل مندی سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔