حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 274
حقائق الفرقان ۲۷۴ سُورَةُ الشُّعَرَاء ۱۵۹ - فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَ مَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِينَ ترجمہ ۔ پھر ان کو عذاب نے پکڑا۔ یہ واقعہ تیرے لئے بطور نشان کے ہے اور ان میں بہت سے ماننے والے ہی نہیں۔ تفسیر ۔ پس لے لیا ان کو عذاب نے ۔ اس بات میں البتہ نشانی ہے۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ اے حاشیہ ) ١٦١ - كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ - ترجمہ - لوط کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۔ تفسیر ۔ چار چیزیں بڑی نقصان دہ ہیں ۔ (۱)۔ غضب جس سے بولتے وقت ہوش حواس باطل ہو جاتے ہیں ۔ اس کے پانچ علاج ہیں ۔ (۱) ۔ چلتا ہوا ٹھہر جائے ۔ (۲) ٹھہرا ہوا بیٹھ جاوے۔ (۳) ۔ بیٹھا ہوا لیٹ جاوے۔(۴)۔ لاحول پڑھے۔ (۵)۔ بائیں طرف تھوک دیوے۔ ٹھنڈا پانی پی لے۔ (۲) ۔ شہوت - النِّسَاءُ حَبَائِلُ الشَّيْطَانِ شہوت نے بہت سی مخلوق کو ہاویہ میں ڈا ڈالا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرما یا مَنْ يَضْمَنْ لِي مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ أَضْمَنْ لَهُ الجنة وہ چیز جو دو جبڑوں کے درمیان ہے اور وہ جو رانوں کے درمیان ہے۔ اگر تم ان پر قابو پالو تو میں تمہارے جنت کا ذمہ دار ہوتا ہوں ۔ جو لوگ شہوت کا خیال رکھتے ہیں۔ وہ جریان میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ نظر۔ حافظہ ۔ دل کا حوصلہ تمام طاقتیں کمزور ہو جاتی ہیں۔ یہ شہوانی نظر کا نقصان ہے۔ جو اس سے آگے بڑھے۔ وہ سوزاک ۔ آتشک میں گرفتار ہوتے ہیں۔ (۳) - حرص و طمع دنیوی ۔ اس میں نہ حلال کو دیکھتے نہ حرام کو ۔ نہ دیانت ۔ نہ امانت ۔ اپنے لئے سب کچھ حلال ۔ دوسرے کو اس کا حق دینا بھی بار خاطر ۔ ۔ ا عورتیں شیطان کا جال ہیں ۔