حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 186 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 186

حقائق الفرقان ۱۸۶ سُورَةُ النُّورِ اس سورۃ میں بتایا ہے کہ نبی کریم تک یہ سلسلہ نہیں ۔ بلکہ خلافت کا سلسلہ بھی تا یوم قیامت ہے۔ خلافت کے منکر اور عیب چین ہوں گے ۔ مگر آخر ذلیل ۔ فرماتا ہے کہ مجرموں کو تو ہم سزا دینے کا گے۔ حکم دیتے ہیں۔ انہیں خلفاء کیوں بنانے لگے۔ پس تم الزام دہی سے باز آؤ۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۶۹،۴۶۸) میں شاہ عبدالغنی صاحب کا مریا کا مرید تھا۔ انہوں نے فرمایا تھا کہ اہلِ ہند نے سورۂ نور پر عمل ترک کر دیا ہے بلکہ اپنے لئے اس کو منسوخ ہی سمجھ لیا ہے ۔ پس تم اس پر ضرور غور کرو ۔ اس میں سب سے پہلے زنا کی مذمت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہر ایک عضوز نا کرتا ہے پس انسان ہر ایک عضو کا نگہبان بنے۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۲۵، ۲۶ مورخه ۳۱ جولائی و ۱۰ / اگست ۱۹۰۴ء صفحہ ۹) - سُورَةُ اَنْزَلْنَهَا وَفَرَضْنَهَا وَ اَنْزَلْنَا فِيهَا أَيْتِ بَيِّنَتِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ - ترجمہ ۔ یہ ایک سورت ہے جس کو ہم نے اتارا اور لازم کیا اور اس میں اتاریں کھلی کھلی نشانییں تا کہ تم بڑے آدمی بن جاؤ اور نصیحت لو۔ تفسیر۔ یہ ایک سورۃ ہے۔ ہم نے اس کو نازل کیا اور ہم نے اس کو فرض کر دیا اور ہم نے اس میں احکام اتارے جو کھلے کھلے ہیں تا کہ تم عمل درآمد کرو۔ اور قابلِ ذکر بن جاؤ۔ اس سورۃ پر عمل کرنے کے واسطے کس قدر تاکید اللہ تعالیٰ نے کی ہے۔ اوّل فرمایا۔ ہم نے اتارا۔ پھر فرمایا۔ ہم نے فرض کیا۔ فرض تو سارا قرآن شریف ہے کہ اس پر عمل کیا جائے مگر اس سورۃ کو پھر بالخصوص فرض فرمایا تاکہ مسلمان اس کی طرف توجہ کریں۔ ایت بَيِّنت ۔ کھلے کھلے احکام ۔ موٹی باتیں جن کو سب لوگ سمجھ سکتے ہیں۔ کوئی پیچیدہ اور نا قابل فہم یا خلاف عقل باتیں نہیں ہیں بلکہ ایسی عمدہ اور درست باتیں ہیں جو ہر شخص کی سمجھ میں آ سکتی ہیں۔ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ۔ اس پر عمل کرنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تم قابلِ ذکر آدمی بن جاؤ گے۔ مشاہیر زمانہ میں سے بن جاؤ گے۔ لوگ تم کو نمونہ پکڑیں گے اور امام بنائیں گے۔ ( بدر جلد ا نمبر ۱۴ مورخہ ۶ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحہ (۳)